جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گووندا کی بیٹی کی پہلی فلم ”سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ“ کا ٹریلر جاری

datetime 5  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار گووندا کی بیٹی ٹینا اہوجا جن کا اصل نام نرمدا ہے، کی پہلی فلم ”سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ شادی اور طلاق کے موضع پر بنائی جانے والی کامیڈی فلم میں پنجابی گلوکار گیپی گریوال مرکزی کردار جب کہ ٹینا اہوجا ان کی ہیروئن کے کردار میں ہیں۔
گزشتہ روز جاری کیے جانے والے ٹریلر میں گیپی گریوال اور ٹینا اہوجا کے چند ڈائیلاگ کے علاوہ دھرمیندر اور بھوجپوری اداکار روی شکن کے کرداروں کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔سمیپ کانگ کی ہدایات اور گکھل برادرز انٹرٹین منٹ کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی اس فلم میں رتی اگنی ہوتری، گیتا بسرا سنجے مشرا اور وجے راز بھی اہم کرداروں میں ہیں۔
دریں اثنا ٹینا ڈیسائی کا بالی ووڈ میں انٹری دینے کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری مجھے وراثت میں ملی ہے۔ میرے والد ایک اچھے اداکار ہیں اور ان کی تمام فلموں میں اداکاری کی تعریف کی گئی ہے۔ اس لحاظ سے مجھ پر دباﺅ ہے کہ اپنے والد کا امیج قائم رکھتے ہوئے بالی ووڈ میں اپنا الگ مقام بناﺅں ،اس کے لیے ان سے مدد اور رائے لیتی ہوں۔ مجھے پوری امید ہے ایک وقت ایسا ا?ئے گا جب وہ مجھ پر فخر کریں گے۔
اپنی پہلی فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ٹینا اہوجا کا کہنا تھا کہ ”سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ“ پہلی شادی کے بعد طلاق اور پھر شادی کے موضوع پربنائی گئی ہے جس میں کامیڈی کا عنصر بھرپور ہے جس کے لیے مجھ سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے بہت محنت کی ہے۔
فلم میں میرے ساتھ پنجابی فلموں کے اداکار گیپی گریوال بھی ہیں، اس لیے اپنی اس فلم کی ریلیز کے سلسلہ میں بہت ایکسائیٹڈ ہوں۔ واضح رہے کہ سمیپ کانگ کی ہدایات اور گکھل برادرز انٹرٹین منٹ کی پروڈکشن میں بنائی جانے والی اس فلم میں رتی اگنی ہوتری، گیتا بسرا سنجے مشرا اور وجے راز بھی اہم کرداروں میں ہیں اور اسے 3 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…