منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

دس جون کو بالی ووڈ میں کیا ہو رہا ہے ودیا بالن نے بتا دیا

datetime 4  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ 10جون کو فلم انڈسٹری میں 10سال پورے کر رہی ہوں۔فلم انڈسٹری میں میرا سفر بہت اچھا رہا، جتنے کی امید تھی اس سے کہیں زیادہ پایا۔میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اچھے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے کئی مواقع ہاتھ آئے۔میں بالی ووڈ میں صرف ایک فلم کرنا چاہتی تھی اور فلم پرینیتا کے ساتھ بہت خوش تھی لیکن اب دس سال اور 18فلموں کے بعد مزید فلمیں کرنے کی بھوک پہلے سے بہت بڑھ گئی ہے۔ میں بہت بھوکی اداکارہ ہوں، جب مجھے کوئی اچھا موقع ملے تو میں اس پر ٹوٹ پڑتی ہوں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا کہ یہ ہیروئن کا کردار ہے یا کریکٹر رول۔میں کسی فلمی خاندان سے نہیں ہوں اسلئے میرے خاندان کے لوگوں میں ایک قسم کا خوف تھا،تاہم آج میرا خاندان مجھ پر فخر کرتا ہے۔ میری ماں میرے ساتھ ٹی وی سیریلز کے سیٹ پر آیا کرتی تھیں۔ لیکن جب میری ماں کو یہ احساس ہوا کہ دنیا اور ماحول کیسا بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑتابس خود پر اعتماد اور اپنے کام سے لگن ضروری ہے۔انہوں نے ساتھ آناچھوڑدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…