بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کم کاردیشین کے والد جنس بدل کر ماں بن گئیں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

datetime 3  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوزڈیسک)کیٹلن جینر نے ٹوئٹر پر 4 گھنٹوں میں دس لاکھ سے زائد فولوورز حاصل کر کہ امریکی صدر براک اوباما کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے-گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ بروس جینر عرف کیٹلن جینر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر چار گھنٹوں میں دس لاکھ سے زائد فالورز حاصل کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔انھوں نے امریکی صدر براک اوباما کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جو دو ہفتوں تک قائم رہا تھا۔اوباما نے دس لاکھ فالورز پانچ گھنٹوں میں حاصل کیے تھے۔کیٹلن نے اپنا ٹوئٹر اکاو ¿نٹ اسی وقت بنایا جس وقت وینٹی فیئر میگزین کا نیا سرورق شائع کیا گیا جس میں کیٹلن ایک تیسری جنس کی خاتون کے حلیے میں دکھائی دے رہی ہیں۔ انھوں نے میگزین کو دیے گئے انٹرویوں میں اپنا نیا نام بھی بتایا تھا۔کیٹلن پہلے بروس جینر کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ یہ خبر لکھنے کے وقت ٹوئٹر پر کیٹلن کے فالوورز 18 لاکھ تک پہنچ گئے تھے لیکن ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔کم کاردیشین نے بھی کیٹلن کے لیے حمایت کا اظہار کیا-میگزین کے سرورق کی تصاویر فوٹو گرافر اینی لیبو وٹز نے کھینچی تھیں۔ اس خاص خبر میں کیٹلن نے تیسری جنس میں تبدیل ہونے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی ہے اور اپنے خاندان کے رد عمل کے باری میں بھی بتایا۔ان کی سوتیلی بیٹیاں جو اپنے پروگرام ’کیپنگ اپ ود دا کاردیشینز‘ کی وجہ سے مشہور ہیں نے سوشل میڈیا پر کیٹلن کی حمایت کی ہے۔کچھ دن پہلے کم کاردیشین نے انکشاف کیا تھا کہ وہ دوبارہ ماں بننے والی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…