جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

سوناکشی سنہا16ویں آئیفا ایوارڈ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی

datetime 30  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں اگلے ماہ پانچ جون سے شروع ہونے والے تین روزہ 16 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ ”آئیفا“ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔تقریب کی میزبانی ایوشمان کھرانہ اور پرینیتی چوپڑا کریں گی جب کہ معروف موسیقار شنکر احسان لوئے ، میکا سنگھ ، انکیٹ تیواڑی ، کانیکا کپور ، جاوید علی اور نوراں سسٹرز بھی اس موقع پر پرفارم کریں گے اطلاعات کے مطابق سوناکشی نے آئیفا تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے لیے پریکٹس شروع کردی ہے۔ائیفا کے آرگنائزر اور وزکرافٹ انٹرنیشنل انٹرٹیمنٹ نے ہدایتکار سباس جوزف نے بھارتی خبر رساں ادارے سے ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی سنہا کے تقریب میں گلو کاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایک اداکارہ بھی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گی اور اس سے 16 ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈکی تقریب اور دلچسپ اور بہترین ہوجائے گی انھوں نے بتایا کہ سوناکشی سنہا 7 جون کی شام کو گلوکاری کا مظاہرہ کریں گی جس کے لیے انھوں نے ریہرسل شروع کردی ہے۔انھوںنے بتایا کہ اس کے علاوہ ہرتیک روشن ، انوشکا شرما ، پریانکا چوپڑا ، فرحان اختر ، پرینیتی چوپڑا۔ شردھا کپور اور شاہد کپور بھی اپنی پرفارمنس سے تقریب میں جان ڈالیں گے۔دریں اثنا سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ اپنی دو فلموں میں گانا ریکارڈ کرواچکی ہوں اس کے باوجود ” آئیفا “ کے اسٹیج پر جہاں بالی ووڈ کی بڑی بڑی شخصیات موجود ہوں کی کے سامنے پرفارم کرنے کے سلسلہ میں نروس ہوں مگر اس کیے باوجود یہ سمجھتی ہوں کہ اس تقریب میں پہلی مرتبہ پرفارم کرنا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں کیونکہ اس کے بعد میرا نام بھی گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا اداکارہ کا کہنا تھا کہ ساتھی اداکاراو¿ں نے اس سلسلہ میں میرا حوصلہ بہت بڑھایا ہے اور میں ماہر گلوکار کی مدد سے اسٹیج پر پرفارم کرنے کی ریہرسل بھی کررہی ہوں امید ہے نہ صرف آئیفا کے شرکا بلکہ مداحوں کو بھی میری پرفارمنس پسند آئے گی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…