لاہور (نیوز ڈیسک) ماضی کے معروف اداکار اور سیاست دان سنیل دت کو مداحوں سے بچھڑے آج 10 سال ہوگئے ، پاکستان کے شہرجہلم میں پیدا ہونے والے سنیل دت نے کیرئیر کا آغاز ریڈیو سیلون ہندی سروس سے کیا۔ سنیل دت نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم “ریلوے پلیٹ فارم ” سے کیا اور کامیابی سے اداکاری کا لوہا منوایا۔ “مدر انڈیا” کی بے مثال کامیابی کے بعد سنیل دت نے ایک پھول چار کانٹے ، آج اور کل ، یہ راستے ہیں پیار کے اور ہم ہندوستانی جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں۔ سنیل دت کی شادی اپنے وقت کی معروف اداکارہ نرگس سے ہوئی جس کے ساتھ انہوں نے متعدد فلمیں کیں۔ ان کی آخری فلم منا بھائی ایم بی بی ایس تھی جس میں انہوں نے اپنے حقیقی بیٹے سنجے دت کے والد کا کردار نبھایا۔ سنیل دت 2005ئ میں دل کا دورہ پڑنےسے دنیا فانی کوہمیشہ ہمیشہ کیلئے الوداع کہہ گئے۔