جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ کے ایسے اداکار جو انگوٹھی یا بریسلٹ اور نمبروں پر یقین رکھتے ہیں

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)دنیا بھر میں لوگ وہم کا شکار بھی ہوتے ہیں اور روحانی معاملات کو بھی مانتے ہیں ، ایسے ہی بالی ووڈ کے کچھ اداکار بھی ہیں جو انگوٹھی یا بریسلٹ پر یقین رکھتے ہیں تو کچھ کسی مخصوص نمبر کو اپنے لیے کامیابی کی علامت قراردیتے ہیں ، بالی ووڈ میں کامیاب سمجھے جانیوالے اداکاروں کی طرف سے اپنائے جانیوالے طریقے کچھ اس طرح ہیں لیکن یہ کوئی حتمی چیز نہیں ، اس میں ان اداکاروں یا اداکارا?ں کی محنت بھی شامل ہے جس میں سب سے زیادہ دم ہوتاہے۔
امیتابھ بچن
بالی ووڈ انڈسٹری کے سینئر اداکار امیتابھ بچن پر ایک وقت ایسابھی تھاکہ جب وہ بے روزگارہوگئے تھے اورپیسوں کی تنگی نے مشکلات مزید بڑھادی تھیں ، بگ بی نے پنڈتوں کی خدمات حاصل کیں اور کچھ انگوٹھیاں پہن لیں ،حالات کچھ بدلے تو ا±نہیں یقین ساہوگیااورپھر انگوٹھی انگلیوں کا حصہ بن گئی۔ بالی ووڈ اداکارکے ہاتھ میں دو گھڑیاں بھی دیکھی گئیں اور یہ بھی ان کا ایک ٹوٹکا تھا۔
شاہ رخ خان
کنگ خان اپنے آپ کے لیے 555کوخوش قسمت سمجھتے ہیں ، ان کی کارپر زیادہ تر یہی نمبر ملتاہے ، موبائل اور لینڈلائن نمبر کے تینوں آخری ہندسے بھی یہی ہوتے ہیں۔
سلمان خان
دبنگ خان کوفلمی کیریئرمیں جب مشکلات کا سامنا کرناپڑاتوان کے والد سلیم خان نے ا±نہیں ایک بریسلٹ دیا جس میں فیروزہ کا ایک پتھرجڑاتھا، بریسلٹ کے بعد آنیوالی فلمیں ہٹ ہونے لگیں جس کے بعد یہ بریسلٹ کبھی اپنے ہاتھ سے نہیں اتارا۔
اکشے کمار
اکشے کمار فلم ریلیز ہونے سے قبل اپنا وطن چھوڑ جاتے ہیں ، ان کا خیال ہے کہ فلم کی ریلیز کے موقع پر ملک میں رہیں تو فلم باکس آفس پر لڑھک جاتی ہے۔
بپاشاباسو
بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ بپاشاباسو کا معاملہ اکشے کمار سے بھی ہٹ کرہے ، وہ ہر ہفتے کو لیموں مرچی لے کر کارپر لٹکادیتی ہیں اور خیال کرتی ہیں کہ اس سے بری نظریں دوررہتی ہیں۔
ودیابالن
ودیاہمیشہ پاکستان کی ایک خاص کمپنی کا کاجل ہی اپنی آنکھوں کیلئے استعمال کرتی ہیں ، وہ سمجھتی ہیں کہ یہ کاجل ا±ن کے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے۔
کرینہ کپور
سیف علی خان کی اہلیہ 21ستمبر کو پیداہوئی تھیں اور وہ نمبر3کو اپنے لیے خوش قسمت سمجھتی ہیں ، کار کے نمبر کا ٹوٹل بھی تین ہی آتاہے ،موبائل اور اداکارہ کی ذات سے جڑے بیشتر نمبروں کا ٹوٹل بھی تین ہی ہوتاہے۔
سیف علی خان
اپنی اہلیہ کے خیالات کے برعکس سیف علی خان سات نمبر کے دیوانے ہیں ، ان سے جڑے ہر نمبر میں سات ضرورہوتاہے۔
ریتک روشن
موصوف کئی سالوں سے میک اپ کے لیے ایک ہی آئینے کا استعمال کرتے آئے ہیں ، ا±ن کامیک اپ مین ہمیشہ ہی بڑی احتیاط کیساتھ اس آئینے کو اپنے ساتھ رکھتاہے۔
شلپاشیٹھی
اداکارہ کی ماں جوتشی ہیں ، ان کے کہنے پر شلپاکئی ٹوٹکے کرتی رہتی ہیں ، آئی پی ایل میں جب ان کی ٹیم یکے بعد دیگر ے میچ ہارناشرو ع ہوگئی توانہوں نے ایک ہی ہاتھ میں دوگھڑیاں پہن لیں ، جس سے ان کی ٹیم کی صورتحال بہتر ہوگئی۔
ویووک اوبرائے
ویووک اوبرائے نے پنڈتوں کی صلاح پرتین چار بار ناک کی سپننگ تبدیل کی لیکن جہاں تھے ، وہیں رہ گئے ،ان کاپنڈٹ شاید ’رانگ نمبر‘ نکلا۔
عامرخان
مسٹرپرفیکٹ کی کچھ فلمیں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوئیں تو وہ ہٹ ہوگئیں جس کے بعدا±نہیں محسوس ہواکہ کرسمس ا±ن کے لیے ایک دم پرفیکٹ ہے ، اپنی ہر فلم کو کرسمس پرریلیز کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
رنبیر کپور
رنبیر کپور کی ماں میتوکپور آٹھ تاریخ کو پیداہوئیں اور اس لیے رنبیر آٹھ نمبر کو اپنے لیے خوش قسمت تصور کرتے ہیں ، کارکانمبر بھی آٹھ ہے۔
دپیکاپڈوکون
اپنی فلم ریلیز ہونے سے پہلے دپیکا پڈوکون مندرضرورجاتی ہیں ، اسے شاید آپ وہم یا توہم پرستی کی بجائے روحانی معاملہ کہہ سکتے ہیں۔
کترینہ کیف
دپیکاکی طرح کترینہ کیف اپنی فلم ریلیز ہونے سے قبل اجمیرشریف ضرورجاتی ہیں تاکہ ان کی فلموں کو کامیابی ملے۔
سنجے دت
سنجے دت 9نمبر کے دیوانے ہیں اور ان کی ہر گاڑی کے نمبروں کا ٹوٹل 9ہی آتاہے۔
ایکتاکپور،کرج جوہر، راکیش روشن
یہ تینوں لفظ Kکے دیوانے ہیں ، کوشش کرتے ہیں کہ فلم کے نام میں Kضرور آئے جیسے کوئی مل گیا۔
راج کمارراﺅ
بالی ووڈ میں کچھ ستارے ایسے بھی ہیں جن کی قسمت نام بدلنے سے کھل گئی۔ ایساہی ایک نام وہ راج کمارراﺅ ہے ، وہ اس سے پہلے راج کمار یادیو کے نام سے جانے جاتے تھے ، پھر اچانک سرنیم بدلا اور کیریئرمیں چمک آگئی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…