منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مایہ خان کی دو سال بعد منی اسکرین پر واپسی کی تیاریاں

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)مارننگ شو ز کی میزبان مایہ خان کی دو سال بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہو رہی ہے۔ اس بار آپ انہیں نجی ٹی وی چینل ’ٹی وی ون‘ پر دیکھ سکیں گے۔توقع کی جا رہی ہے کہ مایہ خان کو دوسرے چینلز کے میزبانوں سے مقابلے کے لئے آگے لایا جا رہا ہے۔ ایک عام اندازہ یہ ہے کہ مایہ خان عامر لیاقت، فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی جیسے میزبانوں کے مقابل کھڑی ہوں گی،اپنے چلبلے انداز کے لئے مشہور مایہ خان نے اپنے کیرئیر کا آغاز چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کیا تھا۔ تاہم، انہیں زیادہ شہرت صبح کے پروگرامز کی میزبان کی حیثیت سے ملی۔پاکستانی انٹرٹیمنٹ ویب سائٹ ’ہپ ان پاکستان‘کے مطابق، مایہ ’ٹی وی ون‘ میں مارننگ شو کی میزبانی سنبھالیں گی یا پرائم ٹائم سلاٹ یعنی شام کے اوقات میں پیش کئے جانے والے پروگرامز میں سے کسی پروگرام کی میزبانی کریں گی، ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ تاہم، توقع کی جا رہی ہے کہ مایہ خان کو دوسرے چینلز کے میزبانوں سے مقابلے کے لئے آگے لایا جا رہا ہے۔ایک عام اندازہ یہ ہے کہ مایہ خان عامر لیاقت، فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی جیسے میزبانوں کے مقابل کھڑیں ہوں گی۔مایہ خان چار سال کی عمر سے ٹی وی کے لئے مختلف کام انجام دیتی آئی ہیں۔ابتداء4 میں وہ کمرشلز کے لئے وائس اوور بھی کیا کرتی تھیں۔1994ء میں پی ٹی وی سے ان کا ایک گیم شو بھی پیش ہوتا رہا ہے۔’ایک محبت سو افسانے‘ ان کی سنہ 1990 کے دورکی کامیاب سیریز شمار ہوتی ہے۔ وہ ایک اور سپرہٹ سیریل ’بساط‘ کا بھی حصہ رہی ہیں جس میں ندیم اور ارشد محمود جیسے سینئر اور مشہور و معروف اداکاروں نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے تھے۔علاوہ ازیں، ’لیلیٰ مجنوں‘ اور ’شیشے کا گھر‘ بھی ان کے کامیاب ڈرامے ثابت ہوئے۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کا مارننگ شو ’باخبر سویرا‘ اور سماء ٹی وی کا ’صبح سویرے مایہ خان کے ساتھ‘ کی بھی میزبانی انہی کے ذمے تھی۔سنہ 2012 میں انہوں نے اے آر ڈیجیٹل سے رمضان اسپیشل پروگرامز بھی کئے۔بعدازاں، ’ایکسپریس‘ ٹی وی سے انہوں نے ’مایہ خان شو‘ بھی کیا۔ لیکن یہ زیادہ کامیاب نہ ہوسکا جبکہ سماء ٹی وی سے پیش ہونے والے کچھ شوز متنازع بھی ہوگئے تھے، جس کے بعد وہ یکدم اسکرین سے آو ٹ ہوگئی تھیں۔ اب دو سال بعد ان کی واپسی ہورہی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…