منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کے ساتھ ڈیبیو کریں گی شریا پلگاﺅنکر

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی تمام ہیروئنوںکی دلی چاہت ہوتی ہے کہ وہ سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ ایک عدد فلم کریں۔ لیکن یہ تمنا کتنوں کی پوری ہوتی ہے الگ بات ہے۔ ایسی تمنا شاہ رخ خان کی بہت بڑی فین شریا بلگاو¿نکرکی پوری ہونے والی ہے۔ کیونکہ ہندی اور مراٹھی سنیما کے جانے مانے اداکار سچن پلگاو¿نکر کی بیٹی شریا پلگاو¿نکرشاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’فین‘ سے بالی ووڈ میں ڈےبو کرنے والی ہیں۔ شریا پلگاو¿نکرسچن پلگاو¿نکر کی اکیلی اولاد ہیں۔سچن پلگاو¿نکر کو لوگ ان کی فلم شعلے سے زیادہ جانتے ہیں۔ حالانکہ اس میں انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کا کام کیا تھا۔ اس میں وہ نابینا امام صاحب کا رول انجام دینے والے اے ہنگل کے پوتے بنے تھے۔ اس رول میں سچن پلگاونکر کافی ہٹ ہو گئے تھے۔ چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے سچن پلگاو¿نکر نے قریب پندرہ فلموں میں کام کیا۔ ہیرو کے طور پر ’گیت گاتا چل ‘ان کی پہلی فلم تھی۔ ان کی بیوی سپریا پلگاونکر بھی مراٹھی فلموں کی مانی جانی ہیروئن ہیں۔ شریا پلگاونکرنے اپنے والد کے ذریعہ بنائی گئی مراٹھی فلم ’اینکتلی ایک‘ سے دو ہزار تیرہ میں فلمی دنیا میں ڈےبو کیا تھا۔ انہوں نے اپنا کیریئر شارٹ فلم ’پیٹنٹ سگنل‘ (۲۰۱۲) اور ’ڈرےس والا‘ (۲۰۱۳) سے شروع کیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…