جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

سدھارتھ ملہوترا پہلی بار قطرینہ کیف کے ساتھ بنائیں گے جوڑی

datetime 24  مئی‬‮  2015 |

ممبئی(نیوز ڈیسک)سدھارتھ ملہوترا کی دلی تمنا تھی کہ وہ بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئن قطرینہ کیف کے ساتھ جوڑی بنائیں۔ ان کی دلی مراد اب پوری ہونے والی ہے۔ کیونکہ فرحان خان کی اسسٹنٹ رہ چکی نتیا مہرا نے جب فلمسازی کے میدان میں آنے کا سوچا تو ان کی پہلی ترجیح یہی رہی کہ اپنی فلم میں بڑے اسٹارس کو لیں گی۔ اس کے لئے انہوں نے سب سے پہلے عامر خان کو لینا چاہا لیکن عامر خان اپنی فلم دنگل میں مصروف ہونے کی بات کہہ کر اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا جب نتیا مہرا کی نظر میں رتک روشن کا نام آیا انہوں نے بھی اپنی فلم موہن جودڑو کا بہانہ بنا کر ان کا ساتھ دینے سے اپنے پاو¿ں پیچھے کھینچ لئے۔ آخر میں میل لیڈ رول کے لئے سدھارتھ ملہوترا سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے اس میںقطرینہ کیف کے کے ساتھ کام کرنے کی بات سنتے ہی کام کرنے کے لئے فورا حامی بھر دی۔ کیونکہ یہاں ان کی دلی مراد پوری ہونے جا رہی تھی۔
اس طرح یہ پہلی بار ہوگا جب سدھارتھ ملہوترا قطرینہ کیف کے ساتھ کام کریں گے۔ بالی ووڈ میں جب تک فلم کی شوٹنگ شروع نہ ہو جائے جب تک کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ کون اسٹار کب فلم سے باہر ہو جائے اس پر ہمیشہ شک کے بادل منڈلاتے رہتے ہیں۔ اس لئے سدھارتھ ملہوترا اور قطرینہ کیف کی جوڑی بنے گی اس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ اگر سدھارتھ ملہوترا کی تمنا پوری ہوتی ہے تو یقینا انہیں اس سے کافی فائدہ ملے گا۔ کیونکہ قطرینہ کیف ان ہیروئنوں میں سے ایک ہےں جو اپنے طور پر فلم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا ہنر جانتی ہےں۔ اگر فلم ہٹ ہوتی ہے تو یقینا سدھارتھ کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔ شاید یہی سوچ کر ہی سدھارتھ ملہوترا قطرینہ کیف کے ساتھ ایک عدد فلم کرنے کی تمنا اپنے دل میں جگائے ہوئے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…