جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ”تین بہادر “ کے پریمئیر شو کا لاہور میں انعقاد

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک ) پہلی تھری ڈی اینیمیٹڈ پاکستانی فلم ”تین بہادر“کا پریمیئر شو پیش کر دیا گیا ، فلم میں تین بہادر بچوں کے ذریعے بہادری اور ملک و قوم کے لئے کچھ کر گزرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔ لاہور کے سینما گھروں میں ”تین بہادر“ فلم نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ، فلم کی کہانی بچوں کی اخلاقی ، جسمانی اور ذہنی تخلیقات کی عکاس ہے۔ فلم میں بچوں اور والدین دونوں کے لئے مثبت پیغام دیا گیا ہے۔ آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم کی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے فلم میں یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہر بچے کا ایک سپر ہیرو ہوتا ہے ، جسے چیلنچ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ فلم ایک افسانوی قصبے روشن بستی کی ہے جس کا حال پاکستانی شہروں جیسا ہے۔ فلم ”تین بہادر“ میں گلوکار شیراز اپل نے گیت ” رونقیں ” گا کر یقینا سبھی کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم یقینا نئی نسل کے لئے اہمیت کی حامل ثابت ہو گی اور اس کی کہانی سے بچے نہ صرف ملکی مستقبل کا خیال رکھنے کی کوشش کریں گے بلکہ اپنے بڑوں کا ادب کرنا بھی سیکھیں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…