لاہور (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ساتھی اداکار رنویر سنگھ ان کے اچھے دوست ضرور ہیں تاہم ان کا ان سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی وہ یہ فیصلہ جلد بازی میں کرنے والی ہیں۔ دپیکا کے اس بیان سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے رنویر سنگھ سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ جلد شادی کے خواہشمند ہیں۔ دونوں کی جوڑی فلم رام لیلا سے مشہور ہوئی تھی اور کہا جارہا تھا کہ دپیکا رنبیر کپور سے بچھڑنے کا غم رنویر کی بانہوں میں جھول کے مٹانا چاہتی ہیں۔ دپیکا کا کہنا ہے کہ کیریئر اور شادی دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں ابھی شادی کیلئے تیار ہوں۔ شادی کا فیصلہ جلد بازی میں کئے جانے والے فیصلوں میں سے ایک نہیں ہونا چاہئے۔ شادی زندگی میں ایک بار کی جاتی ہے اور ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کا فیصلہ وہ درست وقت پر درست فرد کیلئے کرے۔ یہ مقدس بندھن ہے اور مجھے اس میں بندھنے کی کوئی جلدی نہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
فیصل آباد،پیسے دیے بغیر مونگ پھلی اٹھا کر کھانے سے منع کرنے پر گاہک نے ریڑھی بان کو قتل کر دیا
-
کھیت میں کام کرنے والے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا















































