منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کانز ریڈ کارپٹ پر ایشوریا رائے کی قانون شکنی

datetime 18  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائس (نیوز ڈیسک) کانز فلمی میلے کی انتظامیہ نے رواں برس اعلان کیا تھا کہ فنکاروں کو ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے کی اجازت نہ ہوگی کیونکہ کوئی بھی شخص سیلفی میں خوبصورت دکھائی نہیں دیتا۔ معلوم ہوتا ہے کہ بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے اس قانون سے بے خبر تھیں یا پھر انہوں نے اسے اہمیت کے قابل نہ سمجھا کیونکہ اداکارہ ریڈ کارپٹ پر دیگر شرکا کے ہمراہ سیلفی لیتی دیکھی گئیں۔ فلم کیرول کے پریمیئر کے موقع پر ایشوریا نے جو کہ خود بھی کاسمیٹکس برانڈ لوریئل کی برینڈ ایمبیسڈر ہیں، امریکی اداکارہ اور لوریئل کی برانڈ ایمبیسڈر ایوا لونگوریا کے ہمراہ ریڈ کارپٹ پر سیلفی لی۔ ایوا اور ایشوریا کئی برس قبل کانز فلمی میلے میں ہی پہلی بار ملی تھیں اور تب سے اب تک دونوں کے بیچ گہری دوستی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ایوا نے اس موقع پر ایک ایک لمحے کی سیلفیز لی ہیں اور انہیں اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپ لوڈ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…