بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ہالی ووڈ میں براک اوباما اور مشعل کی پہلی ملاقات پر فلم بنانے کی تیاریاں

datetime 12  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی ووڈ میں براک اوباما اور مشعل کی پہلی ملاقات پر فلم بنانے کی تیاریاں
لاس اینجلس(نیوزڈیسک ) ہالی ووڈ میں امریکی صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما کی پہلی ملاقات پر فلم بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کے فلم پروڈیوسر گلیڈن پالمر نے امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کی پہلی ملاقات پر ”ساو¿تھ سائیڈ ود یو“ کے عنوان سے فلم بنارہے ہیں۔ فلم کی کہانی 1989 کے ان دنوں کے گرد گھومتی ہے جب براک اوباما نوجوان اور قانون کے طالب علم تھے۔ ان ہی دنوں ان کی اپنی شریک حیات مشعل اوباما سے پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ فلم میں دونوں کی پہلی ملاقات کے بعد پروان چڑھنے والی محبت کو پیش کیا جائے گا۔فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ ” ساو¿تھ سائیڈ ود یو“ کی عکسبندی رواں برس اگست سے شروع کی جائے گی، جس میں ٹِکا سمپٹر خاتون اول کا کردار ادا کریں گی تاہم اوباما کے لئے ابھی کسی فنکار کا نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

مزید پڑھئے:فیس بک نے ناک کے بنا بچے کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا

 



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…