اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی وڈ میں ادب کی پریمی جوڑی امریتا پریتم اور ساحر لدھیانوی پر فلم بننے جا رہی ہے، جس میں پاکستانی ہیرو فواد خان، سوناکشی سنہا کے ساتھ نظر آئیں گے۔بھارتی فلم نگری پر پاکستانی فواد خان کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے، دھڑا دھڑ فلمیںملنے لگی ہیں- اب فواد خان سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم میں عشق کے پیچ لڑائیں گے ۔بھارتی مصنفہ اور شاعرہ امریتا پریتم اور ساحر لدھیانوی کی محبت بھری داستان میں دونوں پہلی بار جلوہ گر ہورہے ہیں ۔لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ابھی تک کنفرم نہیں ہوسکا کہ فواد خانسوناکشی یعنی امریتا پریتم کے شوہر امروز کے روپ میں نظر آئیں گے یا پھر پریمی شاعر ساحر لدھیانوی کے کردار میں جلوہ گر ہونگے۔