پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

انٹرنیٹ سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان تنزلی کا شکار نمبر ون بننے کیلئے سویڈن اور امریکا کے مابین سخت مقابلہ

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انکلوسیو انٹرنیٹ انڈیکس کی 120 ممالک کی فہرست میں تنزلی کے بعد 90 ویں درجے پر آگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈیکس رپورٹ اکنامک انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے 14 اپریل کو جاری کی جو عالمی جی ڈی پی کے 98 فیصد اور عالمی آبادی کے 96 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے اور گزشتہ تین برس کے دوران

سویڈن اور امریکا کے مابین سب سے اوپر درجے پر رہنے کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔انڈیکس رپورٹ 2021 کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک میں بھارت 49 رینکنگ پر موجود ہے جبکہ 2020 میں اس کی پوزیشن 52 تھی۔رپورٹ کے مطابق سری لنکا 77، بنگلہ دیش 82 اور نیپال 83 رینک پر ہے۔کہا گیا کہ پاکستان نہ صرف خطے کی دیگر ریاستوں بلکہ ایران کے مقابلے میں بھی پیچھے رہ گیا۔انڈیکس رپورٹ کے مطابق 120 ممالک میں سے ایران 57 ویں نمبر پر ہے۔120 ممالک میں انٹرنیٹ سے متعلق چار کیٹیگری کا جائزہ لیا گیا جس میں رسائی سستی سروس کی فراہمی، افادیت اور تیاری شامل ہیں۔فیس بک کی معاونت سے اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے رپورٹ تیار کی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی مجموعی درجہ بندی 2020 میں 89 کے مقابلے میں 90 پر رہی۔ای آئی یو کے مطابق پاکستان انڈیکس کے نچلے حصے اور ایشیائی خطے میں آخری سے دوسرے نمبر پررہا۔ای آئی یو نے کہا کہ مسابقتی ماحول میں بہتری اور

موبائل فون کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں ‘رسائی’ کے زمرے میں سب سے زیادہ بہتری آئی ہے جو 67 ویں نمبر پر ریکارڈ کی گئی۔تیاری کے حامل زمرے میں پاکستان 79 ویں نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھ سکا، جو انٹرنیٹ تک رسائی کی صلاحیت کی جانچ

کرتا ہے اور اس میں مہارت، ثقافتی قبولیت اور معاون پالیسی شامل ہیں تاہم افادیت سے متعلق زمرے میں پاکستان 91 ویں پر رہا جو مقامی زبان کے مواد اور متعلقہ مواد کی فراہمی سے متعلق ہے۔ای آئی یو کے اعداد و شمار کے مطابق دستیابی سے متعلق زمرے میں پاکستان میں طبقوں میں

‘قابل استعمال’ کے اعتبار سے کم درجے پریعنی 116 ویں نمبر پر ہے۔ای آئی یو انڈیکس کے مطابق انٹرنیٹ صرف 34 فیصد گھرانوں ـکوحاصل ہے اور فکسڈ لائن براڈ بینڈ کی خریداری 47/1فی 100 رہائشی ہے۔پاکستان میں انٹرنیٹ کا معیار کم ہونے کی وجہ سے اس کی رینکنگ 91 ویں

پوزیشن پر ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کو انفراسٹرکچر سے متعلق امور میں مسائل درپیش ہیں جن میں سرکاری اور نجی شعبے کے ذریعہ پبلک وائی فائی کی دستیابی، بغیر لائسنس اسپیکٹرم پالیسی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل ہیں اور اسی وجہ سے اس کی رینکنگ 90 ویں نمبر پر ہے جہاں انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے ماحول ساز گار نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…