جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان و مشرق وسطیٰ میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حجم میں حیرت انگیز اضافہ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) پاکستان اور مشرق وسطی و شمالی افریقا کے ملکوں میں کورونا کی وبا کے دوران آن لائن خریداری اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔عالمی پیمنٹ سلوشن چیک آوٹ ڈاٹ کام نے پیش گوئی کی ہے کی آئندہ سال 50 فیصد صارفین آن لائن شاپنگ میں اضافے کے لیے تیار ہیں۔ علاقے میں ای کامرس اور ڈیجیٹل پیمنٹ انڈسٹریز 2021 میں ایک بڑی افزائش کے لیے

تیار ہیں اور امکان ہے کہ اگلے سال کنزیومرز کی تقریبا نصف تعداد آن لائن شاپنگ بڑھائے گی۔عالمی ادارے نے مڈل ایسٹ نارتھ افریقا اور پاکستان ریجن سے متعلق اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ یہ علاقہ جس میں تاریخی طور پر نقد ادائیگیوں کا رواج رہا ہے ڈیجیٹل پیمنٹس انڈسٹری کے لیے شاندار افزائش کا موقع پیش کرتا ہے کیونکہ اب اس علاقے کے آن لائن خریدار کیش آن ڈلیوری ادائیگی کی بجائے ڈیجیٹل پیمنٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔اس رپورٹ میں ایک علاقائی سروے سے حاصل ہونے والی معلومات کو شامل کیا گیا، جس میں ستمبر2020 میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر،اردن، قطر، کویت، بحرین اور پاکستان سے 5000 کنزیومرز سے رائے لی گئی۔ ان8 ملکوں میں 47 فیصد کنزیومرز کا کہنا تھا کہ انھیں اگلے سال زیادہ آن لائن شاپنگ کی امید ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…