ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی کو پرانے آئی فونز کی رفتار کم کرنے پر 25ملین یوروکا بھاری جرمانہ

8  فروری‬‮  2020

نیویارک(این این آئی)ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل کو پرانے آئی فونز کی رفتار کم کرنے پر بھاری جرمانہ کردیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایپل پر 25 ملین یورو کا جرمانہ فرانس کے مسابقتی اور فراڈ پر نظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے کیا گیا جس کا کہنا ہے کہ ایپل نے صارفین کو بتائے بغیر اپنے پرانے آئی فونز کی رفتار کو کم کیا۔برطانوی میڈیا کا کہناتھاکہ 2017 میں ایپل نے

اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نے کچھ آئی فونز کی رفتار کم کی ہے مگر یہ ڈیوائس کی معیاد بڑھانے کے لیے کیا گیا لیکن صارفین کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کوئی تجویز نہیں دی گئی۔ایپل کا کہنا تھا کہ ڈیوائسز میں لیتھیم آئیون بیٹریاں اپنی مدت پوری کرنے کے سبب مطلوبہ کرنٹ فراہم کرنے کے قابل نہیں تھیں جس کے نتیجے میں آئی فون دوسرے فونز کے مقابلے میں غیر متوقع طور پر بند ہوسکتا تھا۔ایپل کے مطابق آئی فون 6، آئی فون 6 ایس اور آئی فون ایس ای کو اپ ڈیڈ کرنے کے لیے سوفٹ وئیر جاری کیا گیا جس نے ان فونز کی بیٹری کی کارکردگی کو بہتر کیا۔ایپل کا کہنا تھا کہ فرانسیسی واچ ڈوگ کے ساتھ اس معاملے کو حل کرلیا گیا ہے۔تاہم فرانسیسی واچ ڈوگ نے کہا کہ معاہدے کے مطابق ایپل کو فرانسیسی زبان میں اپنی ویب سائٹ پر ایک ماہ کے لیے نوٹس لگانا ضروری ہوتا ہے لیکن کمپنی نے آئی فون رکھنے والوں کو یہ نہیں بتایا کہ آئی او ایس (10.2.1 اور 11.2) انسٹال کرنے سے ان کے فونز کی رفتار کم ہوسکتی ہے۔واچ ڈوگ کا کہنا تھا کہ ایپل کمپنی معاہدے کی رو سے فریب کے جرم کی مرتکب ہوئی ہے جس پر وہ جرمانہ ادا کرنے کرنے پر بھی رضا مند تھی۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…