پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

فیڈرل سیکرٹری (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) نے پاکستان کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے پرIgniteکے کردار کو سراہا

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(پر یس ریلیز) Igniteکی جانِب سے ایک میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا تاکہ اس کے فلیگ شپ پروگرام ڈیجی سکلز کی کامیابیوں کو اجاگر کیاجاسکے۔ یہ ایک آن لائن پورٹل ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجی کے استعمال سے مستقبل میں دس لاکھ افراد کو تربیت فراہم کرنا ہے ۔جناب شعیب احمد صدیقی فیڈرل سکریٹری (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) اور جناب سید جنید امام ، سی ای او اگنائیٹ نے اس سیشن میں شرکت کی۔

ڈیجی سکلز پروگرام کا مقصد نوجوانوں ، فری لانسرز ، طلباء ، گھریلو خواتین ، پیشہ ور افراد وغیرہ کو آن لائن مارکیٹوںمیں بین الاقوامی سطح پر دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر اچھی زندگی گزارنے کے لئے ضروری علم ، مہارت ، ٹولزاور تکنیک سے آراستہ کرنا ہے۔جناب سید جنید امام ، سی ای او اگنائیٹ نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے ملک بھر سے اب تک 782,000 سے زائد اندراج شدہ تربیت حاصل کرنے والوں کوٹریننگ فراہم کی جا چکی ہے ، جن میں سے بہت سے اب اپنا ذاتی کام کر رہے ہیں اور فری لانسنگ کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ کما رہے ہیں۔سیشن کے دوران ، پروگرام کی عملدرآمدگی کیلئے پس پردہ عوامل کو بھی زیر بحث لایا گیا، جو پروگرام کے تمام شعبوں میں کوالٹی اشورینس کے لئے ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کے طریقہ کار کو اپنانے کی عکاسی کرتا ہے۔ فیڈرل سکریٹری (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) جناب شعیب احمد صدیقی نے ڈیجی سکلز پروگرام کی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔انہوں نے حال ہی میں شروع کی گئی ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے بارے میں بھی بتایا کہ یہ پانچ ستونوں پر کھڑی ہے۔ رسائی اور رابطہ ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر ، ای گورنمنٹ ، ڈیجیٹل اسکلنگ اینڈ ٹریننگ اور انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ۔ انہوں نے مزید کہا کہ “چوتھے ستون کے تحت جو ڈیجیٹل اسکلنگ اینڈ ٹریننگ ہے ، ڈیجی سکلز پروگرام ایک مفید اقدام ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو اپنی موجودہ پوزیشن سے آگے بڑھانے میں معاون ہے۔”ڈیجی سکلز بیچ 6 کے لئے انرولمنٹ جاری ہے جس میں 250000 نشستیں دستیاب ہیں۔ کورسز کا آغاز 17 فروری 2020 سے ہونا ہے جہاں 3 ماہ تک تربیت فراہم کیجائے گی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…