جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی سی ایل نے سات شہروں کی مزید 13ایکس چینجز کو اپ گریڈ کردیا

datetime 26  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ (NTP) کے تحت سات شہروں میں مزید 13 اہم ایکس چینجز کواپ گریڈ کردیا ہے۔اپ گریڈ ہونے والی ایکس چینجز میںگوجرانوالہ کی گکھڑ، ؎ونیا نوالہ، پسرور روڈ

گوجرانوالہ ، لاہور کی شاہدرہ، ایجرٹن روڈ اور بحریہ ٹاؤن، اسلام آباد کی چکلالہ اور اسلام آباد ٹائون، پشاورکی چارسدہ روڈ اور کینٹ، فیصل آبادکی سرگودھا روڈ، راولپنڈی کی واہ کینٹ، راولپنڈی اور کھاریاںکی کھاریاں ایکس چینجز شامل ہیں۔ٹرانسفارم کئے گئے نیٹ ورک کے تحت، پی ٹی سی ایل صارفین کو اب بہتر کئے گئے کاپر نیٹ ورک اور نئے فائبر نیٹ ورک سے تیز رفتار اور قابل اعتماد انٹر نیٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ ایکس چینجز کی اپ گریڈیشن کے بعد مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیںاور صارفین کی جانب سے شکایات میں 40% تک نمایاں کمی آئی ہے ۔ جہانزیب تاج، چیف بزنس آپریٹنگ آفیسر، پی ٹی سی ایل ، نے کہا:’’NTP کے تحت، پی ٹی سی ایل نے بڑے شہروں میں جہاں صارفین کی تعداد زیادہ ہے، اپنے 100 ایکس چینجز کی ٹرانسفارمیشن اور اپ گریڈ کرنے میں کافی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس ٹرانسفارمیشن کے نتیجے میں، صارفین اب ایک معیار ی نیٹ ورک سے مستفید ہو سکتے ہیں جو ہائی سپیڈ لامحدود انٹرنیٹ اور انتہائی جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے اور لا محدود سرفنگ سمیت لامحدود ڈیٹا سٹریمنگ فراہم کرتا ہے، جو آج کی ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہونے کے لئے انتہائی اہم ہے۔‘‘پی ٹی سی ایل کے صارفین اپ گریڈ کی گئی ایکس چینجز کے بارے میں کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعہ معلوم کر سکتے ہیں اور ان ایکس چینجز کے پیش کردہ 8 ، 15 ، 25 ، 50 اور 100 mbps کے لامحدود انٹرنیٹ پیکجزکو سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی صارفین مفت پی ٹی سی ایل کالز، لامحدود ڈاؤن لوڈ، مفت پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی اور اسمارٹ ٹی وی ایپ اور مفت وائی فائی روٹر سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل صارفین کو اعلی نیٹ ورک کے ذریعے بہتر سروسز اور حقیقی ڈیجیٹل طرز زندگی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…