ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ فیس بک پر آپ کی پوسٹ کتنے دوست دیکھ سکتے ہیں ؟

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ فیس بک پر آپ کی پوسٹ کتنے دوست دیکھ سکتے ہیں ؟ اگر نہیں تو اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی افواہ کو مانا جائے تو یہ تعداد محض 26 ہے۔ جی ہاں واقعی فیس بک پر کروڑوں افراد تک یہ افواہ پھیل چکی ہے کہ اس ویب سائٹ کے الگورتھم میں کی جانے والی حالیہ تبدیلوں کے باعث آپ کی پوسٹس

صرف 2 درجن دوست ہی دیکھ سکتے ہیں۔ درحقیقت اس حوالے سے 2017 میں سامنے آنے والا ایک پیغام بھی گردش کررہا ہے جس میں فیس بک صارفین اپنے دوستوں سے کہتے ہیں کہ وہ جواب میں محض ہائی یا ہیلو کمنٹ کرکے ظاہر کریں کہ یہ پوسٹ ان کی نیوزفیڈ پر نظر آئی ہے اور وہ منتخب کردہ 26 دوستوں میں سے ایک ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیشتر افراد نے جب اس پوسٹ کو کاپی پیسٹ کیا تو جواب میں 26 سے زیادہ افراد نے کمنٹ کیا مگر پھر بھی لاکھوں افراد اس افواہ کو درست مان رہے ہیں۔ جس کی وجہ ماضی میں فیس بک کے بانی کا یہ اعلان تھا کہ اب نیوزفیڈ کا الگورتھم مخصوص افراد کی پوسٹس کو زیادہ ترجیح دے گا اور جتنے لوگ کسی پوسٹ پر کمنٹ وغیرہ کریں گے وہ نیوزفیڈ پر اوپر آتی جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اس افواہ کو ماننے میں لوگوں کو کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔ اور اب فیس بک کو خود اس بارے میں بیان جاری کرکے بتانا پڑا ہے کہ یہ افواہ بالکل غلط ہے۔ فیس بک پراڈکٹ منیجر برائے رینکنگ رامیا شترومن نے اس پر ایک بلاگ میں بتایا ‘ یہ خیال کہ نیوزفیڈ پر آپ کی پوسٹس مخصوص تعداد میں دوستوں کے سامنے نظر آتی ہے، غلط ہے، نیوزفیڈ کا مقصد آپ کو ایسی پوسٹس دکھانا ہے جو آپ کے لیے اہمیت رکھتی ہوں اور پرلطف تجربہ ثابت ہوسکے۔ اگر کسی طرح ہم آپ کے لیے ہر ایک کے مواد کو بلاک کرنے لگے اور بہت کم تعداد میں دوستوں کی پوسٹس نظر آئیں تو یقیناً آپ فیس بک پر کبھی واپس نہیں آئیں گے’۔ ویسے فیس بک نیوز فیڈ کا الگورتھم کس طرح کام کرتا ہے وہ سمجھ سے باہر ہے کیونکہ وہ ہر وقت بدلتا رہتا ہے۔ مثال کے طور پر کسی اگر آپ اپنے نیوزفیڈ پر کچھ دن اسکرولنگ کرتے ہوئے پوسٹس کو ذہن میں رکھیں تو کبھی بھی مطابقت نظر نہیں آئے گی اور الگورتھم کچھ پراسرار انداز سے کام کررہا

ہوگا۔ ایک مثال یہ بھی ہے کہ کسی قریبی دوست کی شادی کی تصاویر پر ماضی کے کسی جاننے والے کی ملازمت ملنے کی اپ ڈیٹ کو ترجیح دینے کا فیصلہ الگورتھم کس طرح کرتا ہے، وہ بتانا کسی کے بس کی بات نہیں۔ ویسے آپ چاہیں تو اپنے نیوزفیڈ کا کنٹرول خود بھی سنبھال سکتے ہیں اور اسے بہت حد تک اپنی پسند کا کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ڈیسک ٹاپ پر دائیں جانب اوپر موجود ایرو پر

کلک کرکے News Feed Preferences پر جانا ہوگا جبکہ موبائل پر سیٹنگز میں جاکر یہ آپشن ڈھونڈنا ہوگا۔ یہاں آپ اپنے دوستوں، پیجز اور دیگر کی پوسٹس کو ترجیح دے سکتے ہیں جو ہمیشہ نیوزفیڈ پر اوپر نظر آئیں گی۔ اسی طرح ایک اور فیچر سی فرسٹ ہے جس میں مطلوبہ فیس بک پروفائل پر جاکر فالوونگ کے بٹن پر کلک کریں گے تو نیچے ڈراپ مینیو میں سی فرسٹ آپشن پر کلک کردیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…