ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ZONG 4G اور FINCA مائیکرو فنانس بنک پاکستان بھر کے کارپوریٹ اداروں میں ڈیجیٹل نظام کا آغا ز

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پ ر)پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G اور FINCA مائیکرو فنانس بنک نے پاکستان میں ڈیجیٹل معاشی طرزحیات کی ترویج کا ہدف حاصل کرنے کے لئے اشتراک کر لیا ہے ۔پاکستان کی بہترین 4G سروسز کی بنیاد پر رکھے گئے اس تذویراتی اشتراک کی بدولت FINCA کے صارفین ہر قسم کی بینکنگ محض اپنے موبائل پر” Sim Sim ــ” نامی ایپ کے ذریعے سر انجام دے سکیں گے

۔ Zong اور FINCA کے درمیان سائن شدہ MoU کے تحت دونوں ادارے اپنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کے طول و عرض میں FINCA کے صارفین کو ایک ڈیجیٹل معاشی تجربہ سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کریں گے اور اپنا دائرہ کار وسیع تر بنائیں گے ۔ ملک میں4G کے ذریعے ڈیجیٹل طرز حیا ت کو متعارف کروانے کے لئے Zong 4G ہمیشہ سے متحرک رہا ہے ۔ پاکستان میں 4G سروسز کے بانی کی حیثیت سے ZONG 4G ایک کروڑ سے زائد صارفین کی تعداد اور ملک بھر میں پھیلی ہوئی دس ہزار سے زیا دہ 4G سائٹس رکھتا ہے ۔FINCA کے ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے معاشی نیٹ ورک جو 120 شہروں میں 130 شاخوں پر مشتمل ہے کی بدولت اس اشتراک سے موجودہ اور مستقبل کے صارفین تک رسائی نہایت آسان ہو سکے گی ۔ اس اشتراک پر بات کرتے ہوئے ZONG 4G کے چیئرمین اور سی ای اوMr.Wang Hua نے کہا ” ہمارے اشتراک سے ملک بھر میںZong 4G کے صارفین کو ایک فائدہ مند موقع فراہم ہو گا کیونکہ ہم اس تیزی سے ترقی کرتی ہوئی کاروباری دنیا میں برانچ لیس بینکنگ کے تجربہ کو اپنی بلا تعطل ، وسیع ترین اور بے مثال 4G سروسز کی بدولت صارفین کے لئے نہایت سہل بنا رہے ہیں “۔ اس بارے میں FINCA مائیکرو فنانس بنک کے سی ای او مدثر عاقل نے مزید کہا ” FINCAصارفین کو ڈیجیٹل معاشی سہولیات فراہم کرتے ہوئے زیا دہ سے زیادہ با اختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔

ملک کے وسیع ترین 4G نیٹ ورک پر بنیاد رکھتے ہوئے ہم اپنے درمیانے درجہ کے کاروباری صارفین کو ڈیجیٹل برانچ لیس بینکنگ کے استعمال کی تر غیب دے رہے ہیں” ۔ اس MoU کی بدولت ZONG 4G کا ہر پاکستانی کے لئے ڈیجیٹل طرز حیات کی فراہمی کے مشن پر عمل اور ہر وقت ہر جگہ نیٹ ورک کی موجودگی کے عزم کو تقویت ملے گی اورFINCA کے مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے گا جن میں غربت کا خاتمہ اور ملازمتوں کی فراہمی سر فہرست ہیں ۔ دونوں اداروں کے اشتراک سے صارفین کو نا صرف بلا تعطل نیٹ ورک رسائی ملے گی بلکہ ان کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…