منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فیس بک نے میسنجر ایپ میں نئی تبدیلیاں متعارف کرادیں

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے میسنجر ایپ میں نئی تبدیلیاں متعارف کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک نے گزشتہ برس مئی میں اعلان کیا تھا کہ صارفین کے لیے موبائل میسنجر ایپ میں تبدیلی کی جائے گی۔

جسے آزمائشی طور پر اکتوبر میں متعارف کرادیا گیا تھا۔ ایک روز قبل فیس بک نے میسنجر ایپ کو اپ ڈیٹ کردیا جس کے بعد تمام صارفین اب آسان میسنجر استعمال کرسکیں گے۔ فیس بک نے میسنجر میں صرف تین ٹیبز شامل کیے جبکہ پہلے یہ 9 تھے، یعنی اب صارفین کے لیے ایپ مزید آسان ہوگئی۔ گزشتہ برس ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی صحافی جین مین چن وانگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دو علیحدہ علیحدہ تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فیس بک نے مسینجر ایپ میں کی جانے والی متوقع تبدیلیوں کو آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔ فیس بک کی آزمائشی سروس مخصوص صارفین کے لیے تھی، البتہ اب اس سے عام صارفین بھی استفادہ کرسکیں گے۔ فیس بک نے میسنجر میں تین ٹیب شامل کیے جن میں فلٹر آپشن دیا گیا، نئے ورژن کے تحت صارف جن لوگوں سے چیٹ کرنا چاہیے گا وہ ہی اُسے پیغام بھیج سکیں گے جبکہ اُس کی مرضی کے بغیر کوئی بھی میسج نہیں بھیج سکے گا۔ فیس بک کے دوستوں کے دوست، جن دوستوں نے موبائل نمبر سے فیس بک آئی ڈی بنائی ہے، جو لوگ آپ کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں یا دیگر صارفین سب کو پیغام بھیجنے کے لیے اجازت درکار ہو گی۔ گزشتہ برس فیس بک کے نائب صدر اسٹان نے تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’کئی برسوں میں ہماری ٹیم نے میسنجر کے حوالے سے کافی مہارت حاصل کرلی، ایپ میں تبدیلیاں آسان نہیں تھیں البتہ اب ایسا ممکن ہے‘۔ یاد رہے کہ فیس بک نے صارفین کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسینجر سے بھیجے جانے والے پیغام کو واپس لینے کے فیچر پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ فیس بک میسنجر کا ڈارک موڈ فیچر سمیت دیگر سہولیات بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ گرتی ہوئی ساکھ کو بحال رکھا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…