اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

امریکا اور برطانیہ نے کمپیوٹرز کے ذریعے چین کی جاسوسی کو مسترد کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا، برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں ماہ 4 اکتوبر کو امریکی نشریاتی ادارے ‘بلوم برگ’ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ چین انتہائی چھوٹی چپ کے ذریعے امریکی کمپیوٹرز کی جاسوسی کر رہا ہے۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے بتایا تھا کہ بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چین کی جانب سے ایپل، ایمازون اور ہارڈویئر تیار کرنے والی کمپنی سپرمائیکرو’ سمیت

دیگر کمپنیوں کے کمپیوٹرز اور آلات میں انتہائی چھوٹی چپ نصب کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ان جاسوسی چپ کا سب سے پہلے ایمازون نے پتہ لگایا تھا۔ ایمازون نے ان جاسوس چپ کا پتہ سافٹ ویئر کمپنی ایلیمینٹل (Elemental)کو خریدنے کے بعد لگایا۔ رپورٹ کے مطابق ایمازون نے پتہ لگانے کے بعد اس متعلق امریکی حکام اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اعلیٰ عہدیداروں کو آگاہ کیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان جاسوس چپ کی تنصیب کے ذریعے چین نے امریکا اور برطانیہ کی ان بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز کے ڈیٹا سرورز تک رسائی کرکے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اب برطانیہ اور امریکی حکام نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے ٹیکنالوجیز کمپنیز کا ساتھ دیا ہے۔ ٹیک کرنچ کے مطابق اپنے کمپیوٹرز میں چین چپ نصب کیے جانے کی بلوم برگ رپورٹ سامنے آنے کے بعد ایپل، ایمازون اور سپر مائیکرو کمپنی نے خبروں کو مسترد کیا اور کہا تھا کہ ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ تمام کمپنیوں کی جانب سے جاری بیانات کے بعد برطانیہ کی سرکاری سائبر سیکورٹی کمپنی نے بھی ایسی خبروں کو مسترد کیا اور کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بیانات کے بعد یہ شک کرنا درست نہیں کہ چین نے چپ کے ذریعے جاسوسی کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کے سائبر سیکورٹی سینٹر نے ان خبروں کو مسترد کیا کہ چین نے ایپل، ایمازون اور سپر مائیکرو کمپنیوں کے کمپیوٹرز سمیت دیگر آلات میں انتہائی چھوٹی چپ نصب کرکے ڈیٹا سرور تک رسائی کی۔ برطانیہ کی سرکاری سیکیورٹی کمپنی کے بیان کے بعد امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے چین کی جانب سے جاسوسی کیے جانے کی خبروں کو مسترد کردیا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے جاری بیان میں کہا کہ وہ اور ان کا پارٹنر برطانوی ادارہ

ٹیکنالوجیز کمپنیز کے کمپیوٹرز میں چین کی جانب سے چپ نصب کیے جانے کی خبروں سے متعلق باخبر ہے۔ ساتھ ہی ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کو یقین ہے کہ ایپل، ایمازون اور سپر مائیکرو درست کہ رہی ہیں کہ ان کے کمپیوٹرز میں چپ نصب کرنے کی خبریں درست نہیں۔ تاہم دوسری جانب بلوم برگ نے امریکی اور برطانوی حکومت کا رد عمل

سامنے آنے کے بعد اپنی ایک رپورٹ میں ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ان کی پہلی خبر بھی درست تھی۔ نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ان کی پہلی خبر میں ٹیکنالوجی اور حکومتی ذرائع کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ معاملہ امریکی سیکیورٹی ادارے ‘فیڈرل بیورو انویسٹی گیشن’ (ایف بی آئی) کی جانب سے کی جانے والی طویل تحقیق کے بعد سامنے آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…