بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

ٹوئٹر ویب سائٹ مکمل ری ڈیزائن ،مزید کون کون سے فیچرز شامل ؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 9  ستمبر‬‮  2018 |

واشنگٹن (آن لائن)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے۔کمپنی کی جانب سے ٹوئٹر کے ری ڈیزائن ویب ورژن کی آزمائش کی جارہی ہے، جس میں بک مارکس، ایکسپلور ٹیب اور ایک نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی متعارف کرایا جائے گا، جبکہ اب یہ سائٹ صحیح معنوں میں سفید ہوجائے گی۔ اس وقت یہ ری ڈیزائن ہر ایک کو دستیاب نہیں

مگر گزشتہ دنوں کپنی نے ایک ٹوئیٹ میں اس کی جھلک پیش کی تھی۔تاہم محدود تعداد میں صارفین ضرور اس نئی ری ڈیزائن ویب سائٹ کو استعمال کررہے ہیں۔اور ایسا لگتا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے کچھ اچھے اضافے کیے جارہے ہیں۔اس نئے ڈیزائن میں سب سے پہلے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ ٹوئٹر اب بہت زیادہ سفید ہوچکی ہے بالکل ویسا ہی ڈیزائن جیسا ایک سال قبل فیس بک نے متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد سائٹ کو کلینر لک دینا ہے۔اسی طرح ٹرینڈنگ ٹاپکس کو بائیں سے دائیں جانب منتقل کیا گیا ہے جو کہ فالو سجیشن کے نیچے چلے گئے ہیں، اسی طرح پروفائل فوٹو، ٹوئٹس اور فالورز کی تعداد وغیرہ کا سیکشن بھی ختم کردیا گیا ہے۔آسان الفاظ میں بائیں جانب اب سب کچھ ہٹا دیا گیا ہے۔اسی طرح ٹوئیٹ کمپوز نیا بٹن دائیں جانب ٹرینڈنگ ٹاپکس کے نیچے دیا گیا ہے تو سائٹ میں اسکرولنگ کے دوران اوپر جاکر ٹوئیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جو کہ ایک اچھا اضافہ ہے۔اسی طرح بک مارکس کا فیچر اب موبائل کے علاوہ ڈیسک ٹاپ ورڑن میں بھی پیش کیا جارہا ہے جبکہ ایکسپلور ٹیب مومنٹس سیکشن کی جگہ لے گا۔ویب سائٹ میں نیا ڈیٹا سیور موڈ بھی دیا جائے گا جو کہ ویب سائٹ پری ویو اور امیجز کو خودکار طور پر لوڈ ہونے سے روکے گا اور یہ فیچر سلو کنکشن والے صارفین کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ڈائریکٹ میسج کے فیچر کو بھی پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر کیا جارہا ہے۔فی الحال اس نئے ڈیزائن کی آزمائش شروع ہوئی ہے اور صارفین تک اسے پہنچنے میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…