ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

سعودی عرب کا نیا “پیکیج ویزا” متعارف، پاکستان سمیت 7 ممالک کے شہری مستفید ہوں گے

datetime 14  جولائی  2026 |

سعودی عرب نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے سفری سہولتیں مزید آسان بنانے کی غرض سے نیا پیکیج ویزا پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اس اسکیم سے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، اردن، مصر اور میکسیکو کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔

سعودی وزارتِ سیاحت کے مطابق اس پروگرام کے تحت مسافروں کو فضائی ٹکٹ، ہوٹل بکنگ اور الیکٹرانک ٹورسٹ ویزا ایک ہی پیکیج میں فراہم کیا جائے گا، جس سے علیحدہ ویزا درخواست دینے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منظور شدہ ٹریول پیکیج خریدنے کے بعد ای ویزا تقریباً 48 گھنٹوں کے اندر جاری کر دیا جائے گا۔ درخواست گزاروں کو نہ تو سعودی سفارت خانے جانے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی الگ سے ویزا پراسیس مکمل کرنا ہوگا۔ مجاز ٹریول ایجنسی کے ذریعے پیکیج کی بکنگ اور آن لائن ادائیگی کے بعد ویزا، ٹریول انشورنس اور دیگر ضروری سفری دستاویزات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

وزارتِ سیاحت نے اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے Reserval اور Almosafer کو مجاز سروس فراہم کنندگان مقرر کیا ہے۔

پیکیج ویزا کی اہم شرائط درج ذیل ہیں:

  • ویزا صرف سنگل انٹری ہوگا۔
  • ویزا کی مدت تین ماہ مقرر کی گئی ہے۔
  • قیام صرف وزارتِ سیاحت سے منظور شدہ چار یا پانچ ستارہ ہوٹلوں میں ممکن ہوگا۔
  • الیکٹرانک ویزا کی پراسیسنگ پیکیج میں شامل ہوگی۔
  • ابتدائی دو دن کے پیکیج کی کم از کم قیمت 4 ہزار سعودی ریال فی بالغ ہوگی، جبکہ ہر اضافی دن کے لیے ایک ہزار سعودی ریال مزید ادا کرنا ہوں گے۔
  • قیام کی کم از کم مدت دو دن اور زیادہ سے زیادہ 88 دن ہوگی۔
  • پیکیج میں کنفرم راؤنڈ ٹرپ فضائی ٹکٹ شامل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس نئی سہولت کا مقصد سیاحوں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، ویزا کے اجراء کا وقت کم کرنا اور مملکت میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…