جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران ہاشمی سے ملائی جانے والی سحر ہاشمی کا رد عمل سامنے آگیا

datetime 14  جولائی  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر ہاشمی نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی سے کیے جانے والے موازنے پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تنقید نے مجھے بطور اداکار بہتر بننے میں مدد دی تاہم بعض تبصرے، خصوصا عمران ہاشمی سے موازنے پر مجھے افسوس ہوا اور بے حد غیر منطقی محسوس ہوا۔اداکارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل ظلم سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شوبز انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی، تاہم اسکرین پر نسبتا بولڈ مناظر کے باعث وہ تنقید کی زد میں بھی رہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین نے ڈرامہ سیریل زنجیریں اور شیدائی میں بار بار گلے ملنے کے مناظر کی وجہ سے سحر ہاشمی کو پاکستان کی عمران ہاشمی قرار دیا تھا، اس حوالے سے اب اداکارہ نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔سحر ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے صرف وہی مناظر فلمائے جو اسکرپٹ کا حصہ تھے اور جنہیں ہدایت کار اپنے تخلیقی وژن کے مطابق پیش کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہر فنکار اپنے کردار اور اسکرپٹ کی ضرورت کے مطابق کام کرتا ہے اور مجھے یہ بات مضحکہ خیز لگتی ہے، سچ کہوں تو نہ میں پہلی اداکارہ ہوں اور نہ ہی آخری، جس نے اسکرین پر کسی کو گلے لگایا ہو۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے ہدایت کار نے پورے اعتماد کے ساتھ کہا تھا کہ اگر میں خود کو ان مناظر کے لیے مطمئن محسوس کرتی ہوں تو انہیں ضرور کروں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ زیادہ تر تنقید کا نشانہ صرف وہی کیوں بنیں جبکہ مرد اداکاروں کو نسبتا کم تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ شاید عمران ہاشمی والے تعلق کی وجہ سے، تاہم انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع نے مجھے آئندہ ایسے مناظر کے حوالے سے دوبارہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچ کہوں تو اب میں اس معاملے میں زیادہ محتاط رہوں گی، کیونکہ اگر ہم ناظرین کے لیے ڈرامے بنا رہے ہیں اور انہیں یہ پسند نہیں، تو پھر ہم ایسا نہیں کریں گے، لیکن براہِ کرم مجھے بندوق کی نوک پر نہ رکھیں۔سحر ہاشمی نے آن لائن نفرت انگیز تبصروں کے اثرات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ کے ساتھ اچھی چیزیں ہوتی ہیں تو لوگ ان میں بھی خامیاں نکال لیتے ہیں، کیونکہ ہر شخص نہیں چاہتا کہ آپ ترقی کریں اور یہ بات واقعی مجھے تکلیف دیتی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں راتوں کو روتے ہوئے سو جاتی تھی، تاہم مشکل وقت میں ساتھی فنکاروں اور دوستوں نے میرا بھرپور ساتھ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…