پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سمارٹ فونز خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری ، سونی ایکسپیریا کے نئے 6 جدید سمارٹ فونز پاکستان میں متعارف کرا دیئے گئے

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سمارٹ فونز خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری، انووی ٹیکنالوجی کی جانب سے سونی ایکسپیریا کے نئے 6 جدید سمارٹ فونز پاکستان میں متعارف کرا دیئے گئے۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ انووی ٹیکنالوجی کے تعاون سے سونی ایکسپیریا سمارٹ فونز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا، رنگا رنگ لانچنگ تقریب میں سونی ایکسپیریا موبائلز پاکستان کے سی او او ذیشان میاں نور، کمپنی ہیڈ اوزاکی سن، سونی کے وائس پریذیڈنٹ مائیکل اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں سونی کمپنی کی جانب سے اپنے ڈسٹری بیوٹرز کو بھی

مدعو کیا گیا تھا، تقریب کے آغاز میں سونی کی جانب سے جدید اور منفرد اقسام کے چھ نئے سمارٹ فونز ماڈل متعارف کرائے گئے اور ان کی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا۔اس موقع پر کمپنی کے سی ای او ذیشان میاں نور کا کہنا تھا کہ سونی کی پروڈکٹس گزشتہ ستر سالوں سے پاکستان میں اپنا ایک مقام رکھتی ہیں، متعارف کرائے جانے والے تمام فونز کسٹمرز کے لیے جدید ایل ٹی ای ٹیکنالوجی اور وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہونگے، یہ سمارٹ فونز پانی کے اندر سیلفی لینے اور ڈسٹ پروف ہونگے۔معروف گلوکارہ عینی خالد نے اپنی پرفامنس سے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…