جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی نیشنل سو سائٹی فار ہیومین رائٹس (این ایس ایچ آر) نے سعودی اور غیر ملکی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جو کوئی بھی انٹر نیٹ پر کسی فرد کے بارے میں نازیبہ زبان استعمال کریگا۔ اس کو ایک سال قید اور 500,000سعودی ریال تک جرمانہ کیا جائیگا۔این ایس ایچ آر کے صدر مفلاح القحطانی نے نئے قانون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد مملکت میں ہیومین رائٹس کے کلچر کو فروغدینا ہے۔ہم اکثر و پیشتر ہیومین رائٹس کے متعلق قوانین کو عوام تک پہنچاتے رہتے ہیں۔انٹرنیٹ کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے۔ لوگوں کو معلوم نہیں ہو تا کہ وہ کسی کے خلاف غلط زبان کا استعمال کرنے پر دوسرے فرد کے ہیومین رائٹس کی خلاف ورزی کر رہے ہوتے ہیں۔ ہیومین رائٹس کی خلاف ورزی کرنے والے پر اینٹی سائبر کرائم قانون کے مطابق سزا کا تعین کیا جائے گا۔جس کی سزا ایک سال قید اور 50,000ریال جرمانہ ہے۔۔