جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سب پر بازی لے گیا۔۔۔ مایہ ناز سائنسدانوں کے تاریخی کامیاب تجربے نےپوری دنیا کے سائنسدانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا‎

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسان اس دنیا میں روز اول سے ہی بہتر سے بہترین کی تلاش میں سرگرداں رہاہے۔پتھر کے دور سے نکل کر ایٹم کے دور تک کا سفر،اس کے درمیان ہزاروں لاکھوں مشکلات اورحضرتِ انسان کی انتھک کوششیں، یہ سب ہمیں آج کی اس 21ویں صدی تک لے کر آئیں اور اس طرح سب کچھ بدل گیا۔پوری دنیا کی طرح وطن عزیز بھی اقوام عالم میں کسی بھی میدان میں کسی سے بھی پیچھے نہیں۔
کچھ روز پہلے پاکستانی سائنسدانوں نے سطح زمین سے چار ہزار فٹ کی بلندی پر جا کر اپلائیڈ سائنسز کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گیارہ ہزار سات سو گاز کے تحت پلازمہ اور ہائیڈروجن مالیکیولز ایکسپوز کرنے کا پہلی مرتبہ کامیاب تجربہ کیا۔ یہ تجربہ سنٹر فار انٹی گریٹڈ ماؤنٹین ریسرچ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پروفیسر ڈاکٹر قاضی ارونگزیب الحافی کی زیر نگرانی عمل میں لایا گیا جنہوں نے لاہور کے مقامی ائیر پورٹ سے فلائی کیا اور سطح زمین سے چار ہزار فٹ کی بلندی پر جا کر مقناطیسی شعاوں کی موجودگی میں حاملہ مادہ خرگوش پر ہائیڈروجن مالیکیولر کا حیاتیاتی تجزبہ کیا۔ اس ٹیم میں کامسیٹس سے پروفیسر ڈاکٹر زکی، سائنس انٹرنیشنل سے ڈاکٹر اعظم شیخ، ڈاکٹر شاہین خان اور مختلف اداروں سے محققین شامل تھے۔ اس تجربہ کے ذریعہ دوران حمل یا پیدائش کے بعد ہونے والی معذوری کی روک تھام کرنے میں بھی مدد مل سکے گی نیزاس تحقیق سے فضا میں بلڈ پریشر، شوگر، اعصاب کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اس تجربے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی سائنسی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستانی طالبعلموں اور سائنسدانوں کی طلب میں بھی اضافہ ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…