فیس بک کے بانی کی دولت میں صرف چندمنٹ میں کیسے اورکتنااضافہ ہوا؟جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

29  جنوری‬‮  2016

نیویارک(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا کی دنیا میں راج کرنے والے ’’فیس بک‘‘ کے بانی زکر برگ کی دولت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی ہو رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطا بق گزشتہ روز بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹ میں زکربرگ کی دولت میں صرف چند منٹ میں چار ارب850 ملین ڈالر کا اضافہ ہو جس کے بعد وہ امریکا کے چوتھے اور پوری دنیا کے چھٹے صاحب ثروت شخص بن گئے ہیں۔ مسکراتے چہرے کے ساتھ 32 سالہ زکر برگ اب بھی طالب ہی لگتے ہیں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا توکسی اور کو کیا خود اسے بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس نے جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ اسے انتہائی تیزی کے ساتھ دولت اور شہرت کی اس معراج پر پہنچا دے گا۔ جینز کی پنٹ پہننے والے زکربرگ سینڈ وچ برگر، فرائی کیے ہوئے فنگر چپس اور کوکا کولا اس کی پسندیدہ خوراک تھی۔ پچھلے چھ برسوں سے بلا تعطل اس کی دولت میں فی منٹ چودہ ہزار ڈالر کا اضافہ ہو رہا ہے۔مشاہیر دولت مند شخصیات کی باقاعدگی سے فہرست شائع کرنے والے جریدہ ’’فوربز‘‘ نے اپنی مارچ کی اشاعت میں زکربرگ کا نام اس بار ایک نئے نمبر کے ساتھ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے سال دسمبر میں بیٹی میکس کی پیدائش کے وقت 99 فی صد دولت خیرات کرنے کا اعلان کرنے والے زکربرگ اب امریکا کے چوتھے اور پوری دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص ہوں گے۔زکر برگ چند ہفتوں کے بعد فیس بک کی 12 ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ وہ فیس کی بارہویں سالگرہ ایک ایسے وقت میں منا رہے ہیں جب دفعتہ ان کی دولت میں 15 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ روز عالمی منڈی میں بھاؤ تاؤ کے دوران زکربرگ کے ایک حصص میں چند سیکنڈز میں 109.11 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی دولت میں پانچ ارب ڈالر کے لگ بھگ اضافہ ہوا ہے۔عالمی فاریکس ایکسچینج کے 3 کھرب، 8 ارب اور 600 ملین ڈالر کے سمندر میں فیس بک کے بانی زوکربرگ کی دولت 46 ارب 250 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہے جو ’’فوربز‘‘ جریدے کی فہرست میں ساتویں نمبر پرآنے والے امریکی سائیٹ ویئر کمپنی ’’اوراکل‘‘ کیبانی اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لاری الیسن کی دولت سے دو ارب 500 ملین ڈالر زیادہ ہے۔ الیسن کی کل دولت کا اندازہ 43 ارب 600 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔سنہ 2009ء میں جب پہلی بار ’’فوربز‘‘ نے 400 دولت مند امریکیوں میں زوکر برگ کا نام شائع کیا تو اس وقت بھی اس کی دولت میں یک دم ہی دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا تھا۔ چھ سال میں اس کی دولت 44 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ گویا سالانہ 7 ارب 333 ملین ڈالر سالانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ اس حساب سے زکربرگ کی دولت میں ہرماہ 611 ملین، اور 20 ملین یومیہ اور 8 لاکھ 33 ہزار ڈالر فی گھنٹہ اور 232 ڈالر فی منٹ اضافہ ہو رہا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…