ماہرین فلکیات کا سب سے بڑا نظام شمسی دریافت کرنے کا دعویٰ

29  جنوری‬‮  2016

نیویارک(نیوز ڈیسک) کائنات کے چھپے رازجیسے جیسے سائنس دانوں کے سامنے آرہے ہیں وہ حیرت سے اس کی وسعتوں میں کھو گئے ہیں اور اب ماہرین فلکیات نے اب تک کا سب سے بڑا نظام شمسی دریافت کرلیا ہے جس کا ایک سیارہ ایسا ہے جو اپنے ستارے کے گرد ایک چکر 10 لاکھ سالوں میں مکمل کرتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ نظام شمسی ایک ٹریلین کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس کا اپنے ستارے کے گرد چکر پلوٹو کا سورج کے گرد چکر سے 140 گنا زیادہ وسیع ہے جب کہ اس کی وسعت پر ابھی مزید کئی راز کھولنے باقی ہیں۔ ماہرین فلکیات نے اس سیارy کو2MASS J2126-8140 کا نام دیا ہے جو کہ ہمارے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری سے 15 گنا بڑا ہے۔ آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدان کا کہنا ہے ہمیں یہ جان کر بڑی حیرت ہوئی کہ اتنے کم مادے کا سیارہ اپنے ستارے سے اتنا دور ہے اسی وجہ سے اس پر یقین کرنا مشکل ہورہا ہے کل یہ اسی طرح وجود میں آیا ہو گا جیسے ہمارا نظام شمسی آیا تھا اس لیے ضروری ہے کہ اس کے وجود میں آنے کی وجوہات کو تلاش کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ستارہ اور سیارہ زمین کے اردگرد جوان ستاروں کے سروے کے دوران دریافت ہوئے ہیں۔ سائنسدان کا کہنا ہے کہ ہم اندازاً یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ سیارہ اور ستارہ ایک کروڑ سے ساڑھے 4 کروڑ سال قبل وجود میں آئے۔ یاد رہے کہ چند سالوں میں چند ہی اس قسم کے وسیع چکر کاٹنے والے سیارے دریافت ہوئے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…