اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹی بی کی فوری شناخت کرنے والا کم خرچ آلہ تیار

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) ماہرین نے تپ دق ( ٹی بی) کی شناخت کے لیے ایک کم خرچ اور آسان طریقہ ایجاد کیا ہے جو غریب ممالک میں ہزاروں بلکہ لاکھوں جانیں بچانے میں مددگارثابت ہوسکتا ہے۔ جرنل ٹیوبرکلاسس میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق یہ سادہ آلہ روایتی اورمہنگی خوردبین (مائیکروسکوپ) کی جگہ لے سکتا ہے۔ ایک جانب تو صرف 7 دن میں یہ ٹی بی کے جراثیم شناخت کرسکتا ہے تو دوسری جانب لیب کے عملے سے اس مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یہ آلہ کسی پیٹری ڈش میں موجود کمپیوٹرپروگرام سے منسلک ہوکرٹی بی بیکٹیریا کے جراثیم کی شناخت کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ ٹی بی کی شناخت کے روایتی ٹیسٹ میں تجربہ گاہ کا عملہ 10 سے 14 روزتک روزانہ جراثیم کی تصویرلیتا ہے کیونکہ اس عمل سے بیکٹیریا کے بڑھنے کا جائزہ لیا جاتا ہے جس میں بہت وقت لگتا ہے۔ پیرومیں واقع کیٹانو ہیریڈیا یونیورسٹی کے ایک ماہرمرکوزمک کہتے ہیں کہ اس آلے سے شناختی وقت کم ہوجاتا ہے اور اس طرح لیب کا عملہ خود ٹی بی کے جراثیم سے متاثرہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹی بی کی شناخت کرنے والی تجربہ گاہوں میں غیرمعمولی انتظامات کیے جاتے ہیں۔یہ آلہ خودکار انداز میں پیک کی گئی پیٹری ڈش میں موجود جراثیم کی ازخود تصاویرلیتا رہتا ہے جس کے لیے ایل ای ڈی روشنی اور برقی سینسر کے ذریعے تصویرلی جاتی ہے اور اس عمل کے لیے کسی لینس یا خوردبین کی ضرورت نہیں رہتی اورتصاویر کے ذریعے صرف 7 دن میں ٹی بی کی شناخت ہوجاتی ہے۔ جراثیم پرایک تنی ہوئی پلاسٹک کی تہہ چڑھی ہوتی ہے جو کسی کو متاثر نہیں کرتی۔ اس نظام کو ای پیٹری کا نام دیا گیا ہے جسے کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ ا?ف ٹیکنالوجی نے بنایا ہے اوربلغم کے نمونے کو 60 گنا بڑا کرکے دکھاتا ہے



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…