اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آج کے عہد میں ٹیکنالوجی بجلی کی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہر سال لاتعداد ڈیوائسز اور اپلیکشنز سامنے آتی ہیں مگر اس ڈھیر میں سے ہیرے کو چننا مشکل ثابت ہوتا ہے اور اور ان میں سے ایک کیلون ایپل لیزر کی بورڈ ہے۔پاکٹ سائز یہ الیکٹرونک ڈیوائس کسی بھی سپاٹ سطح کو ڈیجیٹل ٹائپ رائٹر کی شکل دے سکتی ہے۔ماچس کے سائز کی یہ ڈیوائس کپڑوں کو بھی لیزر کی بورڈ کی شکل میں بدل سکتی ہے۔اس ڈیوائس میں موجود پراجیکٹر لیزر کو ٹائپ رائٹر کی شکل دیتا ہے اور اسے بلیو ٹوتھ کے ذریعے ایپل، مائیکروسافٹ اور بلیک بیری کے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹ یا لیپ ٹاپ سے کنکٹ کیا جاسکتا ہے۔اسے جنوبی کوریا کی کمپنی کیلون نے تیار کیا ہے اور اس کا دعوی ٰہے کہ یہ تخلیقی سوچ اور صلاحیتوں کو جلا دینے والی ڈیوائس ہے۔اس ڈیوائس کی بیٹری سنگل چارج پر دو گھنٹے تک چل جاتی ہے اور اس کے پراجیکٹر کو ورچوئل ملٹی ٹچ ماﺅس کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔