کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) کمپیوٹر سمیت دیگر آلات اور اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے باوجود انسانوں کی سستی اور ترقی کرنے کی رفتار بہت سست ہے اور اس کا اظہار 2015 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈز سے ہوتا ہے۔ اعلیٰ ترین اداروں کی پاس ورڈ سیکیورٹی پر کام کرنے والے امریکی فرم اسپلیش ڈیٹا کے مطابق ”123456“ کو مسلسل پانچویں سال بھی سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاس ورڈ کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے یعنی یہ نمبر پاس ورڈ کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہوئے ہیں خواہ وہ میل اکاو¿نٹ ہوں یا فیس بک اکاو¿نٹ۔ دوسرے نمبر پر پاس ورڈ کے لیے استعمال ہونے والا لفظ بھی سن کر آپ حیران رہ جائیں گے کیونکہ یہ لفظ خود پاس ورڈ password ہے۔اسپلیش ڈیٹا کمپنی پاس ورڈ اور سیکیورٹی فرم ہے جو معلومات کے لیے دنیا کے کمزور ترین پاس ورڈز کا ڈیٹا جمع کرتی ہے۔ ادارے کے مطابق مغربی یورپ اور شمالی امریکی عوام کو یہ دونوں پاس ورڈ بہت پسند ہیں۔ 2011 سے یہ کمپنی عام استعمال ہونے والے پاس ورڈ کو دیکھ رہی ہے اور ان میں سے 123456 مسلسل پانچویں سال سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پاس ورڈ بھی ہے جسے بدترین پاس ورڈ کی دوڑ میں اول اعزاز حاصل ہے۔