یوٹیوب کی بندش،حکومت کاجواب مل گیا،گوگل کے نمائندے ششدر

17  جنوری‬‮  2016

کراچی (نیوزڈیسک) کئی ضروری اقدامات کے باوجود وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی یوٹیوب کوکھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکی جس کے باعث گوگل اور وفاقی حکومت کے درمیان متوقع ڈیل بھی نہ ہوسکی تاہم چند دنوں میں نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل انتظامیہ نے پاکستان کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی درخواست پریوٹیوب پی کے کوبنانے میں کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں تاہم وزارت آئی ٹی کے ایک اہلکارنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایاکہ گوگل انتظامیہ کوحکومت کے ساتھ بغیرکوئی ڈیل ہوئے ہی واپس لوٹناپڑا۔گوگل کے نمائندوںکے ساتھ5گھنٹے تک جاری رہنے والی گفتگوکے بعدوفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے وزیرآئی ٹی انوشہ رحمن نے یوٹیوب کوکھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست کی تھی حکومت اورگوگل یوٹیوب پی کے کوشروع کرنے پرمتفق ہوئے تھے اوراس ویب سائٹ کی لانچنگ اوریوٹیوب کو کھولنے کااقدام ایک ساتھ لیا جانا تھاتاہم گوگل کے نمائندے3روزتک انتظارکرنے کے بعدملک چھوڑکرچلے گئے ہیں۔ماہرین کاخیال ہے کہ وزارت آئی ٹی کی سستی کی وجہ سے گوگل کااس معاملے سے پوری طرح نکل جانے کاخدشہ پیداہوگیاہے یاپھرمستقبل میں عدالت سے رجوع کیے جانے کی صورت میں اس پرپھرمکمل پابندی بھی لگ سکتی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…