لندن(نیوز ڈیسک) خلائی تحقیقاتی ادارے نے برطانوی خلا باز ٹم پیک کو خلا میں چہل قدمی سے روک دیا ‘ٹم پیک کو خلا میں اس وقت چہل قدمی سے روکا گیا جب ٹم پیک کے ساتھ نے ہیلمنٹ میں موجود پانی کے بارے میں بتایا ۔ سال 2013ء میں یورپین خلا باز کے ہیلمنٹ سے پانی نکلنے کے واقع کے بعد بین الاقوامی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا یہ اصول ہے کہ اس صورتحال میں خلا میں چہل قدمی بند کر دی جائے۔ گرینج کے وقت کے مطابق 7بجے ناسا کے خلا باز کرنل کو پرانے مشن کنٹرولر کو بتایا کے ہیلمنٹ کے اندر چند انچ پر مشتمل پانی کے قطرے جمع ہو گئے ہیں۔ سال 2013ء میں لوک اپارمیٹانو کی زندگی اس وقت خطرے میں پڑ گئی تھی جب پانی کی مقدار ان کے ہیلمنٹ سے خارج ہو گئی تھی اور اس کی وجہ سے انہیں خلا میں چہل قدمی کے دوران دیکھنے میں مسئلہ ہو رہا تھا