ایپل کمپنی کی الیکٹرک کار نے آنے سے پہلے ہی تہلکہ مچادیا

16  جنوری‬‮  2016

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایپل کمپنی کی الیکٹرک کار نے آنے سے پہلے ہی تہلکہ مچادیا،سوشل میڈیا پر ایپل کمپنی کی الیکٹرک کار کے بارے میں طرح طرح کی افواہیں گردش کررہی ہیں، اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ ایپل کمپنی دنیا کی نامور کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے جو کہ موبائل فون اور کمپیوٹرز کی تیاری میں اپنا ایک بڑا مقام بناچکی ہے مگر اب الیکٹرک کارز کے میدان میں ایپل کی انٹری حیرت انگیز ہے دعویٰ کیاجارہا ہے کہ ایپل کی آنے والی گاڑی متوسط طبقے کیلئے ایک انقلابی ایجاد ثابت ہوگی ۔ایپل کی جانب سے ابھی الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم انھوں نے حال ہی میں گاڑیوں سے متعلق کئی انٹرنیٹ ڈومین رجسٹر کروائے ہیں،ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ایپل نے اب الیکٹرک گاڑی بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم کمپنی نے یہ فیصلہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مقابلے میں کیا ہے۔دوسری طرف ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کا کہنا تھا کہ معروف کمپنی ایپل بھی ان کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑی بنا رہی ہے جبکہ ایپل کی جانب سے ابھی الیکٹرک گاڑیاں بنانے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم انھوں نے حال ہی میں گاڑیوں سے متعلق کئی انٹرنیٹ ڈومین رجسٹر کروائے ہیں۔ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کے مطابق کسی بات کو اس وقت چھپانا بہت مشکل ہوجاتا ہے جب اس پر کام کرنے کے لیے آپ ہزار سے زائد انجینیئروں کو ملازمت دیں۔ تاہم وہ ایپل کمپنی کو وہ اپنے لیے خطرہ بھی نہیں سمجھتے ہیں بلکہ ان کا کہنا تھا کہ اس سے یہ انڈسٹری اور پھیلے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی کمپنی شاندار گاڑیاں بناتی رہے گی اور اس کے ساتھ ہی ہم الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دوسری کمپنیوں کی مدد بھی کریں گے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…