اسلام آباد(نیوزڈیسک)واٹس ایپ نے خطرے کی گھنٹی بجادی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کے صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر ایک خطرناک وائرس پھیل چکا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبر کریمنلز سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کے صارفین کی پرسنل فائلز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس مقصد کیلئے انٹرنیٹ پر ایک خطرناک وائرس پھیلا دیا ہے۔ واٹس ایپ کے صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے اگر انھیں ایسا پیغام موصول ہو جس کے بارے میں انھیں شک گزرے تو اسے کبھی اوپن نہ کریں۔کمبوڈو لیبز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سائبر کریملنز کی جانب سے صارفین کو ان پیغامات کے ذریعے مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ اس وائرس کو ڈاو¿ن لوڈ کر لیں۔ سائبر کریملنز کی جانب سے صارفین کو جاری یہ ساری ای میلز اس خوبصورتی سے بنائی گئی ہیں کہ پڑھنے والے کو ان کے اصل ہونے کا گمان ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تمام پیغامات بدنیتی پر مبنی ہیں جن کا مقصد صارفین کی پرسنل فائلز تک رسائی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں