ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

قدیم ببلون سیل فون کی کہانی جھوٹی ثابت ہوئی

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قدیم ببلون سیل فون کی کہانی جھوٹی ثابت ہوئی گذشتہ دنوں کئی ویب سائٹس پر ایک ایسے موبائل کا چرچا رہا ، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ یہ 800 سالہ پرانا فون آسٹریا سے ملا ہے۔ کچھ لوگوں نے اسے خلائی مخلوق کا فون قرار دیا، جو وہ 800سال پہلے ہماری زمین پر چھوڑ گئے تھے۔عالمی میڈیا میں گردش کرتی 800 سال پرانے اس فون کی کہانی بالکل جھوٹی ثابت ہوئی۔ مٹی سے بنائی گئی فون نما چیز 2012 میں جرمنی کے مجسمہ ساز کارل وینگارٹرنر نے بنائی تھی۔کارل کا کام اس طرح کی چیزیں بنا کر انہیں آن لائن فروخت کرنا ہے۔کارل اپنے فن پارے فیس بک پر اپ لوڈ کر دیتا ہے۔ 6 جنوری 2012 کو فیس بک پیج Art Replikپر اس موبائل نما چیز کی تصویر پوسٹ ہوئی اور کسی نے تفصیل میں اسے BabyloNokia کا نام دے دیا۔کارل کا کہنا ہے کہ کسی نے میری اجازت کے بغیر ان تصاویر کو استعمال کیا ہے، میں خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتا۔ 21 دسمبر 2015 کوکانسپائریسی کلب کی ویب سائٹ نے اس سٹوری کو پہلی بار800سال پرانے فون کےطور پر پیش کیا، جس کے بعد یہ سٹوری انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ 800 پرانے موبائل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…