ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چہرے کی جھریاں اب منٹوں میں ختم

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لاس ویگاس: فلوریڈا کی کمپنی نے ایل ای ڈی لگا ایسا ماسک تیار کیا ہے جس پر درجنوں ایل ڈیز لگی ہیں اور ان کی روشنی سے چہرے کی جھریاں دور کی جاسکتی ہیں۔ اگرچہ ایسی کئی ایجادات بدن کے مختلف حصوں کے لیے بنائی جاچکی ہیں لیکن پورے چہرے کو شاداب اور جھریوں سے محفوظ بنانے والا یہ الیکٹرانک ماسک کچھ انوکھا ہے۔آئی ڈرما نامی اس انوکھے ماسک میں سرخ اور انفراریڈ (بالائے بنفشی) روشنیاں خارج کرنے والے 140 ایل ای ڈیز لگی ہیں جو چہرے کو ڈھانپ لیتی ہیں اور چہرے سے عمر کے آثار کم کرتی ہیں، سرخ روشنی ایک جانب تو جلد کو ٹائٹ کرتی ہے تو دوسری جانب جلد میں تیل خارج کرنے والے غدود پر بھی اثر ڈالتی ہے۔اس کے علاوہ سبز اور نیلی ایل ای ڈی کا ایک اور الیکٹرانک ماسک بنایا جارہا ہے جو ایک جانب تو جلد کی رنگت نکھارے گا اور دوسری جانب ایکنی کو بھی دور کرے گا۔حال ہی میں اس ماسک کا مظاہرہ لاس ویگاس کی مشہور الیکٹرانکس نمائش میں کیا گیا اور لوگوں کی اکثریت نے اسے پسند کیا۔ کمپنی کے سربراہ کے مطابق روشنی سے کئی طرح کے علاج کیے جاسکتے ہیں، روشنی جلد کی خلیات پر اثر ڈال کر اسے اچھا کرتی ہے اور یوں ایکنی، جھائیوں اور جلد کی مختلف رنگت سے نجات مل سکتی ہے۔ماسک کو ہفتے میں 3 سے 4 مرتبہ 8 سے 15 منٹ استعمال کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے کوئی مضر اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ کمپنی ”ا?ئی گرو نامی“ ایک اور ایک ماسک بنارہی ہے جسے مرد سر پر پہن سکتے ہیں اور اس میں نصب لیزر اور روشنی سے بال گرنے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے اور بالوں کی دوبارہ افزائش میں بھی مدد ملتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…