اسلام آباد(نیوزڈیسک) اگر کچھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی بات کی جائے تو اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ وہ معاشی طور پر مستحکم ہونے کی وجہ سے عالمی سیاست پر خاصا اثر و رسوخ رکھتی ہیں۔اگر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اعلیٰ عہدیداران کو تنخواہوں کی مد میں ادا کی جانے والی تنخواہوں کی بات کی جائے تو یہ بات ماننے سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ آج کی ملٹی نیشنل کمپنیاں بڑے بڑے ممالک سے بھی زیادہ مالدار اور طاقتور ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ معاشی طور پر مستحکم ہونے کی وجہ سے وہ اپنے ملازمین کو بھی بے پناہ نوازتے ہیں۔نیوز سائٹ ایمریٹس247 نے انکشاف کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سی ای او ٹم کک کو 2014 میں ان کی کمپنی 9.2 ملین ڈالر سالانہ ادا کر رہی تھی جبکہ 2015ءمیں انہیں ادا کی جانے والی سالانہ رقم 10.3 ملین ڈالر رہی، جو کہ یومیہ تقریباً 28 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔جبکہ کمپنی کی سینئر وائس پریذیڈنٹ اینجلا ارینٹس جو کہ ریٹیل اور آن لائن سٹورز کے لئے سینئر وائس پریذیڈنٹ ہیں۔ ان کی سالانہ تنخواہ 25.8 ملین ڈالر ہے جو کہ ایک دن کے پاکستانی 70 لاکھ روپے ہیں۔سال 2015ءمیں ایپل کی سیلز میں 28 فیصد اضافے کے بعد کمپنی کے منافع میں بھی 35 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد اعلیٰ عہدیداران کی تنخواہوں میں بھی بھاری اضافہ کیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں