لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی یونیورسٹی نے ایک ایسا ٹوائلٹ تیار کیا جس کی صفائی کے لیے پانی کی ضرورت نہیں ہوتی اور کسی بجلی کے بغیر یہ نظام ازخود انسانی فضلے کو تلف کرکے اس سے صاف پانی پیدا کرتا ہے اور بدبو کو بھی دور رکھتا ہے۔اس میں موجود ایک گھومنے والا نظام فضلے کو ایسے خانوں میں ڈالتا ہے جہاں نینو ذرات موجود ہوتے ہیں اور اسی سے بدبو غائب اور انسانی فضلہ آنکھوں سے دور ہوجاتا ہے۔ کرینفیلڈ یونیورسٹی سے وابستہ خاتون ڈاکٹر کے مطابق اس میں فضلے کو ایک نینوپرت سے گزارا جاتا ہے جو پانی کو الگ کردیتی ہے جسے بخارات کی صورت میں جمع کیا جاسکتا ہے جب کہ مرض پیدا کرنے والے جراثیم نیچے بیٹھ جاتے ہیں اور پانی صاف اور خالص رہتا ہے