اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین نے نہ نظر آنے والی کہکشاﺅں کی تلاش کیلئے پہلا سیٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ ”ووکونگ نامی سیٹیلائٹ خلامیں نہ نظر آنے والے ڈارک میٹر کا سراغ لگا ئے گی اور وہاں سے ڈیٹا واپس زمین پر بھیجے گی۔ سیٹیلائٹ کو گزشتہ روز ٹوڈی راکٹ سے خلامیں بھیجا گیا۔ ووکونگ دنیا کا پہلا سیٹیلائٹ ہوگا کہ اس سلسلے میں ڈیٹا سائنسدانوں تک پہنچائے گا۔ سیٹیلائٹ کی جانب سے واپس بھیجے جانے والے ڈیٹا پر 100 کے قریب سائنسدان کام کریں گے اور نہ نظر آنے والی کہکشا?ں کی ہیت اور دیگر اجزائے ترکیبی کا جائزہ لیں گے۔ سائنسدان 1.8 وزنی سیٹیلائٹ سے حاصل ہونے والی معلومات کو جدید سائنس کی طرف اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔