اسلام آباد (نیوزڈیسک)فیس بک نے اپنا انسٹنٹ آرٹیکل فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیس بک نے انسٹنٹ آرٹیکل کا فیچر گوگل کے آپریٹنگ سسٹم پر متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین مختلف جریدوں کے مضامین کو فیس بک کے نیوزفیڈ پر براہ راست پڑھ سکیں گے۔ اس فیچر کو مئی 2015 میں متعارف کروایا گیا تھا جو تمام آئی او ایس ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔ فیس بک کے اس نئے فیچر میں نیویارک ٹائمز اور الجزیرہ سے لے کر دنیا بھر کے 350 اشاعتی اداروں کا تعاون شامل ہے۔ فیس بک کے فیچر کی وجہ سے سست انٹر نیٹ کنکشن کے باوجود مضامین کی لوڈنگ کافی تیز ہو گی۔فیس بک اس نئے فیچر سے اپنے صارفین کا زیادہ وقت اور توجہ حاصل کرنے کی خواہاں ہے تاہم میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض آرٹیکلز کی سہولت مہیا کرنے والی ویب سائٹس کا کہنا ہے کہ فیس بک کے نئے فیچر کا اعلان انٹر نیٹ کی ٹریفک کو ان کی ویب سائٹس پر جانے سے روکنے کی کوشش ہے۔