اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

اکثر چہرے آسانی سے پہچانے جاتے ہیں اکثر نہیں

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو آسانی سے یاداشت میں محفوظ رہ جاتے ہیں جبکہ اکثر ایسا نہیں ہوتا۔امریکہ کی میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایک الگورتھم تیار کیا ہے جو اس بات کی پیشگوئی کرتا ہے کہ کوئی چہرہ کس حد تک یاداشت میں نقش ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ درحقیقت تصویروں کے ذریعے دماغ طے کرتا ہے کہ اس چہرے یا تصویر کو یاداشت میں محفوظ کرنا چاہئے یا نہیں۔ اسی مفروضے کو مد نظر رکھتے ہوئے ایم آئی ٹی کمپیوٹر سائنس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کے ماہرین نے ’میم نیٹ‘ نامی الگورتھم تیار کیا ہے جو کسی تصویر کو دیکھ کر اس کے یاداشت میں ہونے کی پیشگوئی بالکل انسانی دماغ کے مطابق کرتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ لوگ تصاویر کو یاد اور بھولنے دونوں کے عادی ہوتے ہیں، چاہے وہ مختلف پس منظر اور تجربات کے حامل کیوں نہ ہو مگر ہمارے دماغ یکساں انداز میں ہی چہروں کو یاد رکھنے کے عادی ہیں۔ ایم آئی ٹی کے مطابق یہ الگورتھم اس وقت موجوددیگر سافٹ ویئرز کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ بہتر کام کررہا ہے اور اس میں تصویر کے چہرے کو یاد رکھنے کے حوالے سے مختلف اسکورز دیئے جاتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ اگریہ سمجھا جا سکے کہ انسانی یاداشت کیسے کام کرتی ہے اورکس طرح کی تصاویر اس میں نقش ہو کر رہ جاتی ہے تو اس معلومات کو تعلیمی میدان میں لاکر اسباق کو یاد رکھنا آسان بناسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ان کا بنایا گیا سافٹ ویئر کسی حد تک یاداشت میں محفوظ ہونے والی تصاویروں کے بارے میں معلومات فراہم کر رہا ہے مگر انسانی یاداشت کی مکمل رسائی کے لیے جاری ہے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…