جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مائیکروسافٹ نے کمپیوٹر کی جگہ استعمال ہونے والے اسمارٹ فون پیش کردیئے

datetime 20  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک): مائیکروسافٹ نے لومیا 950 اور950 ایکس ایل نامی دو اہم ماڈل پیش کیے ہیں جن میں ونڈوز 10، ونڈوز ہیلو بی ٹا اور کونٹینم فیچرز متعارف کرائے گیے ہیں جن کی بدولت فون دستی پی سی بن جاتا ہے اور اسے مخصوص پورٹ سے جوڑنے کے بعد مانیٹر سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔یہ فون ان لوگوں کے لیے بھی موزوں ہے جو ونڈوز اور آپریٹنگ سسٹم والے فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔ دونوں فون ڈبل سم والے ہیں جو پاکستانی مزاج کے مطابق ہیں۔ ان میں آفس کی تمام ایپلی کیشنز انسٹال ہیں جن میں اسکائپ، مائیکروسافٹ آفس، 20 میگا پکسل کیمرہ ہے جو کمپیوٹر مانیٹر پر اچھا ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کیمرے کی بدولت فورکے ویڈیو بھی بنائی جاسکتی ہے۔ لومیا کے دونوں ماڈل میں کونٹینم اور مائیکروسافٹ ڈسپلے ڈاک کی سہولت کی بنا پر ونڈوز اور ڈسپلے کا تسلسل کمپیوٹر مانیٹر پر بھی جاری رکھا جاسکتا ہے گویا یہ فون ایک پرسنل کمپیوٹر کا کام کرتا ہے۔ کام کے دوران ا?پ فون کالز بھی کرسکتے ہیں۔ان موبائل فونز میں کیمرے کا سینسر جدید ہے اور فون اسکرین تیز دھوپ میں بھی دکھائی دیتا ہے کیونکہ ڈسپلے ٹیکنالوجی میں روشنی بڑھائی گئی ہے۔ نوکیا لومیا 950 اور 950 ایکس ایل کی قیمت بالترتیب 65 اور 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…