اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

برف پگھل گئی ، گرین لینڈ کی ، پگھلنے کی رفتار انتہائی خطرناک

datetime 19  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (نیو زڈیسک) جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق مسئلہ یہ نہیں ہے کہ گرین لینڈ میں اتنی زیادہ مقدار میں برف پگھل چکی ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران برف کے پگھلاو میں ڈرامائی حد تک تیزی آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرین لینڈ پر 2003 تک سالانہ تقریبا 75 گیگا ٹن برف پگھلتی تھی لیکن اس کے بعد برف پگھلنے کے عمل میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور اب سالانہ بنیادوں پر یہ 186 گیگا ٹن سے زائد پگھل رہی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں اور زمینی درجہ حرارت میں اضافےکی وجہ سے دنیا بھر میں برف پگھلنے کا عمل جاری ہے اور سطح سمندر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن اب سائنسدانوں کا خیال ہے کہ سطح سمندر میں پچیس ملی میٹر کا اضافہ گرین لینڈ کے گلیشئرز کے پگھلنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ یہ مجموعی سطح سمندر میں اضافے کا اٹھارہ فیصد بنتا ہے۔ماہرین کے خیال میں 12 ویں صدی سے لے کر 19 ویں صدی کے آغاز تک گرین لینڈ میں برفانی دور تھا اور اس دوران یہ علاقہ مکمل طور پر برف میں ڈوبا ہوا تھا۔ اس کے بعد گرم موسم کا آغاز ہوا اور گلیشئرز نے سکڑنا شروع کر دیا۔ ماحولیاتی ادارے این او اے اے کی رپورٹ کے مطابق آرکٹک بھی گرم ہوتا جا رہا ہے۔ آرکٹک میں درجہ حرارت اوسط سے ایک اعشاریہ تین گریڈ سیلسیس زائد ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایسا گزشتہ 115 برسوں میں نہیں ہوا ہے۔ وہاں 20 ویں صدی کے آغاز سے لے کر اب تک درجہ حرارت تین گریڈ زیادہ ہو چکا ہے



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…