واشنگٹن(نیوزڈیسک)بموں میزائلوں اورگولیوںکا دورختم،امریکہ نے نیا تباہ کن ہتھیار بنالیا،ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع،امریکی فضائیہ نے اپنے لڑاکا طیاروں میں میزائل اور گولیوں کی جگہ لیزر ٹیکنالوجی کے حامل ہتھیاروں پر کام شروع کر دیا ہے۔ اندازہ ہے کہ 2020ء تک امریکی ایئر فورس کو اس ٹیکنالوجی سے لیس کر دیا جائے گا۔ہالی ووڈ فلم سیریز سٹار وارز کے پرستاروں کو یقینا معلوم ہوگا کہ اس میں کس طرح کرداروں کو لیزر اسلحے کا استعمال کرتے دکھایا گیا ہے۔ پردہ سکرین پر نظر آنے والی یہ ٹیکنالوجی حقیقت کا روپ دھارنے جا رہی ہے کیونکہ اب یو ایس ایئر فورس نے اس پر کام شروع کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے 2020ئ تک امریکی فضائیہ کے طیاروں میں میزائلوں، بموں اور گولیوں کی جگہ اب لیزر اسلحہ استعمال کیا جائے گا۔ یو ایس ائیر فورس ریسرچ لیبارٹری نے اس ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے عملی طور پر کام شروع کر دیا ہے۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اے ایف آر ایل کے چیف انجینئر کیلے ہیمیٹ کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہتھیاروں کی نئی نسل جلد تیار ہو جائے گی۔ ہم اس کی تیاری کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔