ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

فزکس کی 7 اسباق پر مشتمل کتاب کی فروخت نے ”ففٹی شیڈز آف گرے“ کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک ) اٹلی کے سائنسداں کارلو روویلی کی ایک دلچسپ کتاب ” طبیعات کے 7 مختصر اسباق“ ( سیون بریف لیسنس آن فزکس) اس وقت دھڑا دھڑ فروخت ہورہی ہے اور اس نے ای ایل جیمز کی کتاب ” ففٹی شیڈز آف گرے“ کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے۔عموماً سائنس کی کتب اتنی زیادہ تعداد میں فروخت نہیں ہوتیں اور اسی لیے اسے ایک اہم خبرقرار دیا جارہا ہے۔ کارلو کی کتاب پہلے اطالوی زبان میں شائع ہوکر بہت تیزی سے فروخت ہوئی تھی جس کے بعد لندن کے ایک معروف پبلشر نے اس کا انگریزی ترجمہ شائع کیا ہے۔ اشاعتی ادارے کے مطابق یہ کتاب تاریخی لحاظ سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سائنسی کتاب ہے جب کہ ”ففٹی شیڈز آف گرے“ کتاب پوری دنیا میں 10 کروڑ کی تعداد میں فروخت ہوئی تھی لیکن اس کتاب کی فروخت اس سے بھی تجاوز کرگئی ہے جس کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔عموماً فزکس کی کتابیں خشک ہونے کی بنا پر کم کم فروخت ہوتی ہیں لیکن معروف سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ کی کتاب ”دی بریف ہسٹری آف ٹائم“ تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں شامل ہے۔ اس کے مصنف کارلو روویلی بنیادی طور پر نظری طبیعیات میں کوانٹم گریوٹی کے ماہر ہیں اور انہیں پیچیدہ سائنسی نظریات کو بہت آسان انداز میں بیان کرنے پر مہارت حاصل ہے۔
اس کتاب کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہ صرف 78 صفحات پر پھیلی ہوئی ہے اور اس میں 7 ابواب میں سب سے پہلے انہوں نے ثقلی میدان ( گریوٹیشنل فیلڈ) کا تعارف پیش کیا ہے۔ اس کے بعد دوسرے باب کا نام ”کوانٹا“ رکھا ہے جس میں کوانٹم میکانیات کو بیان کیا گیا ہے جب کہ تیسرے باب میں کائنات کی ساخت، چوتھے باب میں کائناتی ذرات، پانچویں باب میں ذرات کے درمیان عمل، اس کے بعد ٹائم اینڈ اسپیس اور دیگر مظاہر اور آخر میں انسان کی موجودگی کو بیان کیا گیا ہے۔ آن لائن کتابوں کی فروخت کی مشہور ویب سائٹ کے مطابق یہ کتاب وہاں بھی بیسٹ سیلر ہے اوربڑی تعداد میں فروخت ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…