ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

انسانوں کی طرح سیکھنے اور سمجھنے والی جدید مشین تیار

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی میں بھی جدت آتی جا رہی ہے اور سائنسدانوں نے ایک ایسی مشین ایجاد کر لی ہے جو انسانوں کی طرح سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سائنس جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ فار ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایسی مشین ایجاد کی ہے جو انسانی صلاحیت پر قبضہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سائسندانوں کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ مشین انسانوں کی طرح ہاتھ سے لکھے گئے خط کو پڑھنے اور اسے یاد رکھنے کے صلاحیت رکھتی ہے لیکن عنقریب اس میں علامات کو سمجھنے والا سافٹ وئیر بھی نصب کیا جائے گا جس کے بعد یہ مشین انسانی تاثرات، ڈانس میں ہونے والی حرکات اور بولے ہوئے الفاط بھی سمجھ سکے گی۔ایم آئی ٹی کے پروفیسر یوشاو¿ ٹینن باو¿م کہتے ہیں کہ وہ ایسی مشین یا روبوٹ بنانا چاہتے ہیں جو بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کی طرح مظاہرہ کر سکے، جس طرح اسکول میں چھوٹی کلاس کے بچوں میں نئے تصورات جنم لیتے وہ نئی چیزیں سیکھنے کا عمل شروع کردیتے ہیں، ایسا ہی ا±ن کی مشین بھی عملی مظاہرہ کر سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مشین لرننگ پروگرام بروکلین پبلک لائبریری فریم ورک کی بنیاد پر بنائی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے سادہ کمپیوٹر پروگرام بنائے گئے ہیں۔ ان پروگرامز کی مدد سے یہ مشین اپنے سابقہ سیکھی ہوئی چیزوں سے فائدہ اٹھاتی ہے جس سے اسے نئے تصورات سیکھنے میں اسے کم وقت درکار ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجربے کے طور پر اس مشین کو دنیا کی 50 زبانوں کے ہاتھ سے لکھے ہوئے 1600 سے زائد الفاظ دیئے گئے، فی الحال یہ مشین انسانی دماغ کا مقابلہ نہیں کر سکتی تاہم سائنسدانوں کو یقین ہے کہ مستقبل میں ایسا بھی ممکن ہو سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…